ایم ایس ورڈ میں بلاگنگ کا طریقہ

Blogging with MS Word

ایم ایس ورڈ میں بلاگ پوسٹ تیار کرنا

سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی

ایم ایس ورڈ میں بلاگنگ

مائیکروسافٹ ورڈ میں آپ نہ صرف خوبصورت بلاگ پوسٹ تیار کرتے ہیں بلکہ آپ کسی بھی بلاگ میں ورڈ کے ذریعے پوسٹ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے بس آپ کے پاس ورڈ پریس (ًWordpress) پر ایک بلاگ اور اس کا پاسورڈ ہونا چاہیئے۔ آج اس کے بارے میں یہ پوسٹ کی جا رہی ہے۔

ڈاکیومنٹ نہیں، بلاگ پوسٹ

مائیکروسافٹ ورڈ میں جب نیا ڈاکیومنٹ کھولیں تو اسے بلینک ڈاکیومنٹ کے بجائے "بلاگ پوسٹ" میں کھولیں۔

اس کے لئے آپ فائل مینو سے "ہوم" یا "نیو " مینو پر کلک کریں۔ اگر آپ نے پہلے سے بلاگ پوسٹ کی ہوں گی تو "بلاگ پوسٹ" پر کلک کردیں، اگر نہیں کی تو ڈاکیومنٹ ٹائپ میں "بلاگ پوسٹ" تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔ اور پھر " کری ایٹ (Create)" پر کلک کردیں۔

بلاگ پوسٹ ٹیب

جیسے ہی آپ ایک نئی بلاگ پوسٹ کھولیں گے تو بلینک ڈاکیومنٹ کی طرح ہی آپ کے پاس ایک بلاگ پوسٹ کھل جائے گی۔ ورڈ کا ربن مینو کچھ بدلا ہوا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر ایک نئے ٹیب "بلاگ پوسٹ" کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس پہلے ہی ٹیب سے آپ بلاگ پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ پہلا ٹیب آپ کو بلاگر بنا دے گا۔

ویب لے آؤٹ

آپ نے اب تک یہ محسوس کرلیا ہوگا کہ ورڈ کا بیک گراؤنڈ سارا سفید ہوگیا ہے۔ یعنی سارے پیج پر آپ لکھ سکتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ یہ "پرنٹ لے آؤٹ" نہیں ہے بلکہ "ویب لے آؤٹ" ہے۔ بلاگ پوسٹ چونکہ ویب پر پبلش ہوگی اس لئے آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ کی بلاگ پوسٹ آپ کے بلاگ پر کیسی نظر آئے گی۔

آپ اگر چاہیں تو ورڈ کی ٹاسک بار سے اسے دوبارہ پرنٹ لے آؤٹ پر سیٹ کرسکتے ہیں، لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ ویب لے آؤٹ پر ہی رہیں تاکہ ویب پر اپنی بدلی ہوئی پوسٹ کو دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔

اپنی پوسٹ اچھی طرح تیار کریں

اب آپ اپنی پوسٹ کا متن، پکچر، ہیڈنگ اور اب کے رنگ وغیرہ اچھی طرح تیار کرلیں۔ یہ کام آپ عام طور سے ورڈ میں کرتے ہی ہیں۔ اس کی تفصیل کی ضرورت نہیں۔

اپنا بلاگ رجسٹر کریں

بلاگ پوسٹ کرنے سے پہلے آپ ورڈ کو یہ بتائیں کہ آپ کہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی اپنا بلاگ ٹھیک سے رجسٹر کرائیں۔ یہ مرحلہ آپ کی مکمل توجہ چاہتا ہے لیکن جب ایک بار آپ نے اپنا بلاگ رجسٹر کرالیا تو ورڈ پر آئندہ آپ کو کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

اس کے لئے بلاگ پوسٹ ٹیب میں "مینیج اکاؤنٹ" پر کلک کریں۔ پھر جو ونڈو کھلے اس میں "نیو" پر کلک کریں۔ پھر بلاگ کے ڈراپ ڈاؤن سے "ورڈ پریس" منتخب کریں۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے پاس ورڈ پریس پر اپنا بلاگ ہونا ضروری ہے۔

اب "نیکسٹ" پر کلک کریں اور "بلاگ پوسٹ یو آر ایل" میں اپنے بلاگ کا ایڈریس لکھیں۔ پھر اسی باکس میں بلاگ ایڈریس کے بعد یہ کاپی پیسٹ کردیں۔

/xmlrpc.php

جیسے میرا بلاگ ایڈریس

https://saleemnoori.wordpress.com/

ہے۔ لیکن مجھے اس کے ساتھ (xmlrpc.php) بھی جوڑنا ہو گا، یعنی

https://saleemnoori.wordpress.com/xmlrpc.php

اب آپ اپنا بلاگ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ڈالیں اور اوکے دبائیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ورڈ آپ کا بلاگ رجسٹر کرنے میں چند سیکنڈ سے زیادہ وقت نہیں لے گا ورنہ آپ کے پاس پیغام آجائے گا کہ ورٖڈ آپ کے بلاگ کو رجسٹر نہیں کرسکتا۔

آپ ایک سے زیادہ بلاگ بھی رجسٹر کراسکتے ہیں۔ بس کسی ایک کو ڈیفالٹ ضرور بنالیں۔ عموماً پہلا رجسٹر ہونے والا بلاگ ہی ڈیفالٹ ہوتا ہے۔

بلاگ پوسٹ کیسے کریں؟

سب سے پہلے آپ بلاگ پوسٹ کا عنوان (ٹائٹل) درج کریں۔ پھر ایک سے زائد بلاگ رجسٹر ہوں تو جس بلاگ میں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں، اس کا اکاؤنٹ درج کریں۔ اس کے بعد "بلاگ پوسٹ" ٹیب سے انسرٹ کیٹیگری کا بٹن دبائیں اور پوسٹ کا زمرہ سلیکٹ کریں۔ یہ وہی کیٹیگریز ہیں جو آپ ورڈ پریس کے بلاگ پر پہلے ہی درج کرچکے ہیں۔ ورڈ انٹرنیٹ سے منسلک ہوکر وہیں سے لسٹ پیش کرتا ہے۔ تاہم اگر آپ کوئی نئی کیٹیگری شامل کرنا چاہیں تو بھی شانل کرسکتے ہیں۔

پوسٹ کرنے سے پہلے چیک ضرور کریں

اب باقی کام بہت آسان ہے۔ آپ کو "بلاگ پوسٹ" ٹیب کا صرف پہلا بٹن دبانا ہے۔ پبلش پر کلک کریں اور اگر ڈرافٹ کی صورت میں بلاگ پر بھیجنا ہو تو اس اختیار کو منتخب کریں، ورنہ پبلش کا بٹن دبا دیں۔ لیکن پبلش کا بٹن دبانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی پوسٹ میں کسی قسم کی کوئی کمی یا خامی تو نہیں رہ گئی ہے۔ اگر بلاگ پوسٹ پبلش ہوگئی تو فوراً ہی اس کا میسج آجائے گا کہ آپ کی پوسٹ اس وقت پبلش کی گئی ہے۔ بصورتِ دیگر ورڈ پوسٹ پبلش کرنے سے اپنی معذرت ظاہر کرے گا۔ ایسی صورت میں آپ پریشان نہ ہوں بلکہ اپنی بلاگ پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ سادہ رکھنے کی کوشش کریں۔

بلاگ پوسٹ پڑھیں

آپ اپنی پوسٹ تو اپنے بلاگ پر پبلش کر ہی چکے ہیں۔ اب صرف اپنے بلاگ پر لاگ ان ہوں اور سب سے تازہ پوسٹ (عموماً سب سے پہلی) پر نظر ڈالیں۔ یہ وہی پوسٹ ہے جسے آپ نے مائیکروسافٹ ورڈ میں تیار کیا تھا۔

شائع کردہ مواد کی فارمیٹنگ میں کچھ تندیلی ممکن ہے۔ یہ تبدیلی دراصل بلاگ کی تھیم کی کارستانی ہے کہ وہ آپ کو کن کن باتوں میں فارمیٹنگ کی اجازت دیتی ہے۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ