اشاعتیں

جولائی 21, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Nazar e Sheikh (نظر شیخ)

دن: جمعرات، تاریخ: 25 جولائی، 2019 شیخ صاحب نے فرمایا: شیخ اپنے مرید کے دل میں ایک ساعت میں 500 مرتبہ نظر فرماتے ہیں۔  (ایک ساعت میں 60 منٹ ہوتے ہیں اور اگر اس کا اوسط نکالا جاۓ تو ہر 5 سے 7 سیکنڈ پر شیخ اپنے مرید کے دل پر نظر کرتے ہیں)

John 15:4

تُم مُجھ میں قائِم رہو اور مَیں تُم میں ۔ جِس طرح ڈالی اگر انگُور کے درخت میں قائِم نہ رہے تو اپنے آپ سے پَھل نہیں لا سکتی اُسی طرح تُم بھی اگر مُجھ میں قائِم نہ رہو تو پَھل نہیں لا سکتے۔

Dedicate to My REHBAR

میں فقط چلتی رہی منزل کو سر اس نے کیا  ساتھ میرے روشنی بن کر سفر اس نے کیا اس طرح کھینچی ہے میرے گرد دیوار خبر سارے دشمن روزنوں کو بے نظر اس نے کیا مجھ میں بستے سارے سناٹوں کی لے اس سے بنی  پتھروں کے درمیان تھی نغمہ گر اس نے کیا بے سرو ساماں پہ دلداری کی چادر ڈال دی بے درو دیوار تھی میں مجھ کو گھر اس نے کیا پانیوں میں یہ بھی پانی ایک دن تحلیل تھا قطرہ بے صرفہ کو لیکن گہر اس نے کیا ایک معمولی سی اچھائی کو تراشا ہے بہت اور فکر خام سے صرف نظر اس نے کیا  پھر تو امکانات پھولوں کی طرح کھلتے گئے ایک ننھے سے شگوفے کو شجر اس نے کیا طاق میں رکھے دیے کو پیار سے روشن کیا اس دیے کو پھر چراغ رہ گزر اس نے کیا

Saya! Blogg for All Nooris'

19 جولائی بروز جمعہ آستانے میں حاضری دی۔ شیخ صاحب نے فرمایا! " سایہ بلاگ اس لیے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ آستانے کا ڈیٹا بیس تیار ہوسکے، لیکن لوگ اسے پتا نہیں کیا سمجھ رہے ہیں۔ لوگ پوسٹ ہی نہیں کر رہے ہیں جبکہ کرنا صرف اتنا ہے کہ حضرت نے جو بات ارشاد فرمائی یا اتنا بھی کہ آپ نے آستانے میں حاضر ہوکر کوئی وظیفہ پڑھا یہ ہی لکھ دیں۔ اگرنوری یہ نہیں کریں گے تو اس طرح بلاگ کا مقصد ہی فوت ہوجاۓ گا۔"