سایہ میں اردو پوسٹیں کیسے کریں؟

اردو میں پوسٹ کرنے کا لازمی طریقہ:
1.     سب سے پہلے اپنی پوسٹ کا لیبل اور ٹائٹل چنیں۔ اس کے بغیر ہرگز آگے مت بڑھیں۔ دراصل یہی چیز آپ کی پوسٹ اور تحریروں کو  ڈیٹا بیس بناتی ہے۔ اور آپ آسانی سے اپنی پوسٹ کو لیبل کی مدد سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔  یاد رکھیں کہ پوسٹ کا ٹائٹل ایک لنک بناتا ہے۔ جب ٹائٹل ہی غائب ہوگا تو لنک کہاں سے بنے گا۔
2.     پھر نئی پوسٹ کیلئے بلاگ ایڈیٹر میں پہلے سے موجود ہدایاتی ٹیکسٹ (جو اسی ٹیکسٹ سے ملتا جلتا ہے) کو ٹولز مینو کےلینگوئیج ایرو کی مدد سے دائیں طرف سیٹ کریں۔ یہ ایڈیٹر کو بتا دے گا کہ آپ کی پوسٹ اردو میں ہے۔ اگر ایسا نہیں کریں گے تو آپ کا ٹیکسٹ مختلف اوقات میں مختلف طرف الائن ہو سکتا ہے۔
3.     پھر اسے جسٹی فائی کردیں۔  ٹولز مینو میں ٹیکسٹ الائن کے جو آپشن ہوتے ہیں (دائیں یا بائیں اور وسط وغیر) یہ ان میں سے سب سے آخری ہوتا ہے۔ اور متن کو سارے ٹیکسٹ بلاک میں یکساں پھیلا دیتا ہے۔ اس سے تحریر خوشنما معلوم ہوتی ہے اور منظم بھی۔
4.     پھر پورے متن کو سیلیکٹ کرکے لکھنا شروع کریں۔  یعنی سیلیکٹ آل کریں اور اردو میں لکھنا شروع کردیں۔ اس سے پہلے سے موجود سارا ہدایاتی متن غائب ہو جائے گا اور آپ کی اپنی تحریر اور الفاظ ایڈیٹر میں آجائیں گے۔ سارے متن کو سیلیکٹ کرنے سے آپ ایڈیٹر کو یہ بتاتے ہیں کہ ہمارا باقی متن بھی اسی قسم کا ہوگا۔
5.     سادہ متن کیلئے کسی فارمیٹنگ کی ضرورت نہیں۔
6.     پبلش کرنے سے پہلے پری ویو (آپ کی پوسٹ کا عارضی خاکہ) ضرور چیک کرلیں۔ شکریہ ۔
ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے مائیکرو سافٹ ورڈ میں اپنی پوسٹ کی نوک پلک سنوار لیں اور پھر وہاں سے یہاں کاپی کردیں۔ اس کیلئے آپ کو ورڈ اسٹائل کی کچھ معرفت ہونا ضروری ہے۔
اب آپ کیلئے ایک آسانی ہوگئی ہے کہ آپ اردو میں بھی اپنی پوسٹ کا ٹائٹل ڈال سکتے ہیں اور انگلش میں بھی۔ پوسٹ ٹائٹل میں بھی اردو فونٹ ڈال دیئے گئے ہیں۔ اور ٹائٹل کو درمیان میں کردیا ہے تاکہ آپ اردو یا انگلش جس میں چاہیں، پوسٹ کا ٹائٹل لکھ سکتے ہیں۔
میں چونکہ کافی قسم کی چیزیں پوسٹ میں ایڈ کرتا ہوں، اس لئے ایک اور کام کرتا ہوں۔ پہلے اپنی پوسٹ کو ورڈ میں لکھ کر اسے جی میل میں نئی ای میل کے طور پر کاپی پیسٹ کرتا ہوں۔ وہاں جس طرح ظاہر ہوتی ہے، اسی طرح بلاگر میں بھی ظاہر ہوتی ہے۔ سوائے چوڑائی کے، کوئی اور دوسرا ایشو نہیں ہوتا۔  پھر وہاں سے بلاگ کے ای میل ایڈریس پر پوسٹ کردیتا ہوں۔
یہ چند باتیں تھیں جو امید ہے کہ آپ کے کام کی ہوں گی۔ اور میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ ان پر عمل کریں گے تو خوبصورت بلاگ پوسٹ کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔
میرے پانسو الفاظ پڑھنے کا بہت شکریہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ