اشاعتیں

Islamic Events لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سایہ کے تمام نوریوں کو عید مبارک

تصویر
عید مبارک اللہ تبارک و تعالیٰ کا کروڑ ہا احسان ہے کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں ایک بار پھر عید کی خوشیاں نصیب فرمائی ہیں۔ آستانۂ نوری خوشی کے اس موقع پر تمام نوریوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک کہنے پر بیحد مسرت محسوس کرتا ہے۔  اللہ ہمیں زندگی بھر ہر سال  یہ خوشیوں بھرا موقع اطاعت میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!  سایہ کے قارئین سے التماس سایہ کے قارئین سے التماس ہے کہ سایہ میں مختصر، جامع اور کثرت کے ساتھ پوسٹ کیا کریں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی بہترین مواد تلاش کرکے شیئر کیا  کریں۔

یاراں دا عشرہ

تصویر
یاراں دا عشرہ بڑی عید کے دن سے یاراں دا عشرہ شروع ہوتا ہے اور ۲۰؍ ذی الحج تک جاری رہتا ہے۔ اس عشرے میں ہم ان شاء اللہ اپنا نیا وظیفہ شروع کریں گے۔  اس دوران ہمارا وظیفہ ۴۱؍ بار (اکتالیس بار) سورت المزمل شریف اور ۱۲؍ ہزار بار درودِ خضری ہوگا۔ یہ وظیفہ صرف اسی عشرے کیلئے ہے۔ اس کے بعد ہم پھر اپنے معمول کے وظائف پر آجائیں گے۔ ان شاء اللہ۔  تمام نوری نوٹ فرما لیں اور اسے اپنے حلقے میں بھی شیئر کردیں۔  یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر کوئی اس سے زیادہ کرسکتا ہے تو کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اور وظیفوں کی کثرت کا شوق رکھنے والے نوری اس وظیفے کو آج سے ہی شروع کرسکتے ہیں۔  بالکل سستی نہ کریں اور "آف اسکرین" ہونے کی عادت ڈالیں۔  یاراں دا عشرہ۔ دس تا بیس ذی الحج