اشاعتیں

جولائی 14, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Heathenism (شرک)

بروز جمعہ، 12 جولائی آستانہ میں حاضری دی، میں پہلی دفعہ کچھ ڈر کے ساتھ حاضر ہوئی۔ میں نے حضرت کی ایک بات نہیں مانی تھی، نیت میں نافرمانی نہیں تھی۔ حضرت نے فرمایا کہ اگر میں آج حاضر نہ ہوتی تو میری عاقبت برباد ہوجاتی، لیکن یہ بھی کیسے ممکن تھا کہ حضرت مجھے ضائع ہونے دیتے۔   اس ملاقات میں حضرت نے شرک کے مفہوم کو سمجھایا، آپ نے فرمایا! "اللہ ہر گناہ کو معاف فرما دے گا سواۓ شرک کے۔ شرک سے مراد ہے آپ کے دل میں کسی اور کی محبت کا اللہ کی محبت سے زیادہ بڑھ جانا  حتی کہ اگر کسی شخص کے دل میں محبوب رب العزت صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت، اللہ کی محبت سے زیادہ بڑھ جاۓ تو یہ بھی شرک کے زمرے میں آۓ گا۔" پھر آخر میں ایک بات ارشاد فرمائی! کبھی اپنے شیخ پر کسی اور کو فضیلت نہ دینا ورنہ عاقبت خراب ہوجاۓ گی۔ مکمل دو ہی دانوں پر یہ تسبیح محبت ہے جو آئے تیسرا دانہ یہ تسبیح ٹوٹ جاتی ہے محبت کی نمازوں میں امامت ایک کو سونپو اسے تکنے، اسے تکنے سے نیت ٹوٹ جاتی ہے محبت دل کا ہے سجدہ جو ہے توحید پر قائم نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے

Bas Ishq Mohabbat Apna Pan

تصویر
محبت کا کوئی نعم البدل نہیں نہ پیسا، نہ کاروبار، نہ بینک بیلینس نہ گاڑی، نہ بنگلہ نہ شاہی بس عشق، محبت اپنا پن صرف دل والے ہی اسے دیکھ سکتے ہیں!

قیمتی سرمایہ

شیخ صاحب بلاشبہ ہمارے لیے نعمت ہیں اور ایک قیمتی سرمایہ ہیں ۔اور ہمیں اس کی قدر کرنی ہے۔ بچپن سے ہی میں سست روی اور احساس کمتری کا شکار رہا ، لیکن شیخ صاحب نے مجھے زندگی دی مجھ میں ایک نئی روح پھونکی مجھ میں کرنٹ دیا ۔ جسکی وجہ سے میں کام کا ولی بن گیا اور یہ کام کی ولایت میرے بہت کام آ رہی ہے ۔

آستانے میں عربی کلاس

آج آستانے میں عربی کلاس سے پہلے شیخ صاحب نے ہمیں ورڈ پر کس طرح ٹیکسٹ کا متن تیار کرنا ہے یہ بڑی محبت سے سمجھایا اور بات سمجھ آ گئی ۔