اشاعتیں

نومبر 17, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

تصویر
ضرور اور ضرور ضرور نونِ ثقیلہ (نونِ مُشدّد جو آخر میں آتا ہے نّ) اور نونِ خفیفہ (نونِ ساکن جو آخر میں آتا ہے نْ) کے قوانین بہت سارے ہیں جو عین سے عربی میں دیئے گئے ہیں۔ بس اتنا ضرور یاد رکھیں کہ ان کا ترجمہ ضرور اور لامِ تاکید کے ساتھ ہوں تو ضرور ضرور سے کیا جاتا ہے۔   بہتر ہے کہ ذیل کی گردان یاد کرلیں۔ ترجمہ گردان صیغہ ضرور ضرور کرے گا وہ ایک مرد لَيَفْعَلَنَّ واحد مذکر غائب ضرور ضرور کریں گے وہ دو مرد لَيَفْعَلَانِّ تثنیہ ضرور ضرور کریں گے وہ سب مرد لَيَفْعَلُنَّ جمع ضرور ضرور کرے گی وہ ایک عورت لَتَفْعَلَنَّ واحد مؤنث غائب ضرور ضرور کریں گی وہ دو عورتیں لَيَفْعَلَانِّ تثنیہ ضرور ضرور کریں گی وہ سب عورتیں لَيَفْعَلْنَانِّ جمع ضرور ضرور کرے گا تو ایک مرد لَتَفْعَلَنَّ واحد مذکر حاضر ضرور ضرور کرو گے تم دو مرد لَتَفْعَلَانِّ تثنیہ ضرور ضرور کرو

گناہ سے بچو

تصویر
گناہ سے بچو : قبلہ و کعبہ شیخ صاحب فرماتے ہیں : گناہ سے بچو ، گناہ تمہیں بھاری کرتا ہے تمہارا تقوی کھا جاتا ہے ۔ نیکیاں تمہیں ہلکا کرتی ہیں پر سکون کرتی ہیں تمہاری روح کو تقویت دیتی ہیں ۔ شیطان کے کہنے پر ہرگز گناہ نہ کرو ہمیں یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ ہم گناہ نفس کے کہنے پر کر رہے ہیں یا شیطان کے کہنے پر ۔ جب تم شیطان کے کہنے پر گناہ سے باز آ جاؤ گے تو انشاء اللہ تعالیٰ تم نفس کے گناہ سے بھی باز آ جاؤ گے ۔ خود کو تازہ دم دیکھنا چاہتے ہو متقی دیکھنا چاہتے ہو تو گناہ سے دور ہو جاؤ ۔ ایک احساس ندامت ہے میرے ساتھ ابھی درد کی کوئی علامت ہے میرے ساتھ ابھی  سید وجاہت علی نقشبندی

سوال کا جواب کیسے دینا ہے

تصویر
سوال کا جواب کیسے دینا ہے : پیارے شیخ صاحب کہتے ہیں : جب کوئی بڑا ہو یا چھوٹا آپ سے کسی بھی قسم کا سوال کرے یا کوئی بات پوچھے تو جواب دینے سے پہلے جواب کا ہولڈ کرو پھر فولڈ کرو اگر ضرورت ہو تو مولڈ کرو یعنی نرم کرو پھر اسے پیش کرو ۔ تم سوال کا صحیح جواب اسی وقت دے پاؤ گے جب تک تمہیں اس سوال کا صحیح جواب معلوم نہیں ہو گا ۔ جس سوال کا جواب نہیں معلوم بڑی محبت سے کہ دو مجھے نہیں معلوم ۔ کسی بھی بات کا صحیح جواب دینے کے لیے آپ کو سیدھے اور سچے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا ہوگا ، علم والوں کی خدمت کرنی ہوگی ۔ اور درحقیقت تمہیں اپنے استاد محترم اپنے شیخ صاحب کی خدمت میں بیٹھنا ہوگا انکی صحبت میں تم سوال کا سیدھا جواب دے پاؤ گے ۔ زہر تو لا جواب تھا اس کا دن ہی شاید خراب تھا اس کا جبکہ میرا سوال سیدھا تھا پھر بھی الٹا جواب تھا اس کا سید وجاہت علی نقشبندی

کوئی تمہیں یاد کیوں کرے گا

تصویر
کوئی تمہیں یاد کیوں کرے گا: ہمارے پیارے شیخ صاحب بڑی محبت سے ارشاد فرماتے ہیں : کوئی تمہیں یاد کیوں کرے گا ؟ جب تک تم خود کو یاد رکھوانے والے کام نہ کرو ۔ لوگ درحقیقت توجہ ، پیار اور محبت کے پیاسے ہوتے ہیں ۔ تم دو گھڑی کسی کا غم سن لو اسے حوصلہ دے دو ، کسی پر شفقت سے ہاتھ رکھ کر اسے تھپکی دے دو ، کسی کی دل و جان سے مدد کر دو ، کوئی سائل تمہارے در پر آئے اسے خالی ہاتھ نہ لوٹنے دو ، کسی کی دل جوئی کرتے ہوئے اس کے دل کا بوجھ ہلکا کر دو ۔ کوئی تم سے توجہ چاہے تم اس پر التفات کی بارش کر دو ۔ تم لوگوں کے کام آؤ پورے اخلاص کے ساتھ کے بدلے میں تمیں کچھ نہیں چاہیے ۔ بے لوث خدمت کو اپنا وطیرہ بنا لو۔ ہاں اب تمہیں لوگ زندگی میں بھی یاد رکھیں گے اور مرنے کے بعد بھی تم لوگوں کے دلوں میں انکی یادوں میں زندہ جاوید رہو گے ۔ نہ جانے کیوں ہمیں اس دم تمہاری یاد آتی ہے جب آنکھوں میں چمکتے ہیں ستارے شام سے پہلے سید وجاہت علی نقشبندی

مشقت کی آگ

تصویر
مشقت کی آگ :  قبلہ شیخ صاحب نے ارشاد فرمایا : روٹی جب تک آگ نہیں جھیلتی کھانے کے قابل نہیں ہوتی ۔ بالکل اسی طرح بندہ جب تک مشقت کی آگ نہیں جھیلتا کام کا بندہ نہیں بنتا ۔ اگر سونا بننا چاہتے ہو تو خاک ہو جاؤ ۔ جب خاک ہو جاؤ گے تو کندن بن جاؤ گے ۔ خود پر قابو پاؤ جب تک تمہیں اپنی نیند اپنے اعصاب اپنی غذا پر قابو نہیں ہوگا تم اس راستے میں آگے کیسے بڑھو گے ۔ مشقت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھا دریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا سید وجاہت علی نقشبندی