Permissions & Restrictions

بلاگ  کی اجازتیں :
یہ بلاگ آپ کا اپنا ہے۔ جو چاہیں پوسٹ کریں۔ تاہم چونکہ اس کا تعلق آستانے کے ساتھ ہے اس لئے آپ کو مندرجہ ذیل اجازتیں مصنف (آتھر) یا ایڈمن بنتے ہی حاصل ہو جاتی ہیں:
  1. اپنی پوسٹ کیلئے اپنے الفاظ کی۔
  2. کسی بھی لیبل پر پوسٹ کرنے کی۔
  3. بزم نوری کے کسی  بھی ممبر کو اس بلاگ کا لکھاری (بلاگر) بنانے کی۔
  4. اپنی مرضی کی تصاویر ڈالنے کی۔
  5. شیخ صاحب کے شیئرڈ البم سے اپنی پوسٹ میں ان کی کوئی تصویر ڈالنے کی۔
  6. آستانے کی کسی بھی شیئر وردی بات کو پوسٹ کرنے کی۔
  7. بیحد مختصر جیسے ایک لائن کی پوسٹ کرنے کی۔
  8. بیحد طویل جیسے کئی صفحات کی۔
  9. روز مرہ کی آستانے کی حاضری اور وہاں کی گئی باتوں کو لکھنے کی۔
  10. بنا تصویر کی پوسٹ یا بنا متن کی تصویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

بلاگ  کی پابندیاں:
بلاگ آپ کا اپنا ہے، لیکن اگر بدنظمی سے کام کیا جائے تو بھدا ہوجاتا ہے۔  ذیل میں وہ چیزیں درج ہیں جن کی ایڈمن سمیت کسی کو اجازت نہیں۔

  1. کسی بھی قسم کی نا مناسب پوسٹ اور جملوں کی۔
  2. کسی ایسے شخص کو ممبر بنانے کی جس کا آستانے یا بزم سے تعلق نہ ہو۔
  3. بغیر لیبل کی پوسٹ کرنے کی۔
  4. خود سے نئے لیبل بنانے کی۔ ایڈمن مشورے کے بعد نئے لیبل بنا سکتے ہیں۔
  5. بزم نوری کے علاوہ پوسٹوں کو کسی اور جگہ یا دوست سے شیئر یا ای میل کرنے کی۔  ہاں آستانۂ نوری آفیشیل بلاگ کی پوسٹیں آپ جدھر چاہیں شیئر کرسکتے ہیں۔
  6.  اپنے شیخ کے علاوہ کسی اور کا تذکرہ کرنے کی۔ اگر کرنا ضروری ہو تو اس کیلئے بزم نوری کا فورم موجود ہے، وہاں کی جاسکتی ہے، یہاں نہیں۔
  7. ایڈمن کسی دوسرے کو ایڈمن نہیں بنا سکتے۔ ہاں بزم نوری میں سے جسے چاہیں، اس کا آتھر (کنٹری بیوٹر یا بلاگر) بنا سکتے ہیں۔
  8. بلاگ کی کسی سیٹنگ کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں۔ ایڈمن ضروری سمجھیں تو اجازت لے سکتے ہیں۔
میرا ارادہ :
یہ بلاگ ابھی سرچ پر نہیں ہے۔ چونکہ آپ بزم نوری گروپ سے کافی کچھ سیکھ چکے ہیں اس لئے مجھے امید ہے کہ جلد ہی اس بلاگ کو سرچ پر بھی ڈال دوں گا۔  میرا سب سے پیارا وہی ہے جو اس بلاگ میں سب سے زیادہ لکھتا ہے۔  چاہے مختصر بات ہی کیوں نہ لکھے۔
حضرت شیخ صاحب کی ماضی کی اگر کوئی بات آپ کو یاد ہو تو اسے بھی پوسٹ کی شکل میں لکھ سکتے ہیں۔
آپ کا نفع :
بلاگ کا مقصد آستانے اور شیخ صاحب میں فنا ہونا ہے۔ یہ بلاگ آستانے کی حاضری بھی یاد دلاتا رہے گا اور اس حاضری کو کامیاب بنانے کیلئے مددگار بھی ثابت ہوگا۔ یہ کوئی کم نفع نہیں اگر آپ سمجھتے ہوں۔پھر آستانے سے متعلق آپ کا ایک ریکارڈ بھی تیار ہوجائے گا جسے آپ بھی پڑھ کر خود بھی محظوظ ہوں گے۔ 
اگلی پوسٹ میں آپ کو ایسی پوسٹ کرنے کا طریقہ بھی بتا دوں گا۔ 

تبصرے

  1. ہر آن ہماری تربیت :)
    دنیاوی چیزوں کو دینی مقاصد کے لیے استعمال کرنا وہ بھی شاندار طریقے سے، ایسا بس آپ کا ہی خاصہ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. چونکہ آپ لوگوں کا پوسٹنگ اسٹائل اب بہتر ہوتا جارہا ہے اس لئے جلد ہی سایہ بلاگ بھی گوگل سرچ پر آجائے گا۔ جن لوگوں نے اب تک کوئی پوسٹ نہیں کی، وہ بھی پوسٹ کریں تاکہ ٹھیک اندازہ ہوسکے کہ بلاگ سے واقفیت ہو گئی ہے یا نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ