اشاعتیں

جون 30, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یارا تیری یاری

اللہ رسول کی باتیں پہلے بھی اچھی لگتی تھیں قریب کی مسجد میں اکثر جماعتیں آتی تھیں, میں یہ باتیں سننے وہاں جاتا تھا.میرے اپنے نظریات تھے.جب سلیم بھائی سے باتیں شروع ہوئیں تو جو نظریات باطل تھے انہوں نے انہیں محو کردیا اور جو اچھے تھے انہیں مزید نکھار بخشا. رفتہ رفتہ تقریباً ہر جاگنے والی رات ساتھ گزرنے لگی, کبھی شاہ فیصل میں اور کبھی اورنگی میں.      دعوت اسلامی کے اجتمات میں اکثر ساتھ شریک ہوتے, ایک مرتبہ فیضانِ مدینہ میں ساتھ اعتکاف بھی کیا.اس وقت تو میری بن آئی, میں جو موقع کی تلاش میں رہتا تھا کہ زیادہ سے زیادہ وقت آپ کے ساتھ گزرے اللہ نے مجھے یہ نعمت بخشی.     پھر قاری صاحب نے ہماری زندگی میں قدم رنجہ فرمایا تو ان کی علمی بصیرت نے سلیم بھائی کو نیا رخ عطا کیا اور میرے ویسے ہی مفت کے مزے آگئے.     آخر اللہ کا احسان ہوا ہمیں اعظم صاحب جیسے عظیم انسان کی صحبت میسر آئی.ایک مرتبہ انہوں نے فرمایا کہ "مجھے غوث پاک نے حکم صادر فرمایا ہے کہ سلیم کو ڈیرے پر لیہ لے جاؤں.

Dedicated to my Sheikh

تصویر
پلٹ کے دیکھ ذرا میرے شیشہ رو مجھ میں ترے جمال کا پرتو ھے ۔۔۔ چار سو مجھ میں ★★ میں شہر ِ ذات سے نکلوں تو اب کدھر جاؤں  دکھائی دینے لگا ھے جہاں کو تو مجھ میں ★★ مآل ِ دیدہ ء حسرت ہے نقش نقش ترا تو نقش ھو جا کسی طرح ہوبہو مجھ میں ★★ میں ایک قریہ ء بے نام کی مسافر ھوں بھٹک رہی ھے مری خاک کوبکو مجھ میں ★★ یہ دل دیار ِ محبت میں خاک ھو جائے کبھی نہ ماند پڑے تیری آرزو مجھ میں ★★ سماعتوں میں کھنکتے ہیں نقرئی گھنگرو تو ہر گھڑی ھے کہیں محو ِ گفتگو مجھ میں ★★ ملے خیال کو ہر لحظہ تیری یاد سے نم وگرنہ یوں تو مری ِگل ہے بے نمو مجھ میں ★★

My First Meeting

1990 کا سن اور غالباً جولائی یا اگست کا مہینہ تھا, آفس کی ٹریننگ کلاس شہر کے خراب حالات کی وجہ سے میں نے لیٹ جوائن کی۔ کچھ کالج کے دوستوں سے ملاقات ہوئی۔ باتوں کے دوران ایک لڑکے پر نظر پڑی, پروقار لہجہ, کسرتی بدن, پوچھا یہ کون ہے جواب ملا سلیم ہے خود کو کوئی بڑی چیز سمجھتا ہے, ہر بات پہ اپنی نئی بات لاتا ہے۔ میں نے غور سے دیکھا تو چہرے پہ علم کا عکس اور جسم سے مظبوط معلوم ہوئے, دل میں تھوڑی سی حسد پیدا ہوئی کیونکہ یہ دونوں باتیں میں خود میں سمجھتا تھا.   آؤ ذرا اس کا علم اور طاقت آزماتے ہیں یہی سوچ کر بات شروع کی,آہستہ آہستہ چند دنوں میں ہی میں ان کا گرویدہ ہوگیا۔ حسد معدوم ہوکر محبت میں تبدیل ہوگئی,رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہوگئے.   ان کی وجہ سے میں اپنے حلقہُِ احباب میں اور مقبول ہوگیا.لکھائی دیکھ کر لکھنے والے کے بارے میں سب کچھ بتادینا, انگلش کے وہ الفاظ جو شاید کسی ڈکشنری میں نہ ملیں ان کے معنی بتادینا, اردو نظم یا نغمے کا انگریزی میں ترجمہ اس انداز سے کرنا کہ اس کی نغمگی برقرار رہے, اگر کوئی انگریز شاعر پڑھ لیتا تو عش عش کر اٹھتا. اور سب سے بڑی بات یہ کہ جو لا

Blogger

This post was published via email. If you are feeling any difficulty, please let me know & post via email. You can ask me the posting email address. Regards Syed Muhammad Saleem Qadri Noori Naqshbandi

Template for Arabic, Urdu & English Texts

تصویر
You can use this post for any Arabic, Urdu or English text in your blog posts with a little common sense.  ذیل میں جو آیت مبارکہ دی گئی ہے یہ عین کعبے کے اندر نازل ہوئی اور اس کا نام آیت امانت ہے۔ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَٰنَٰتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَن تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو بیشک اللہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے، بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے۔ Lo! Allah commandeth you that ye restore deposits to their owners, and, if ye judge between mankind, that ye judge justly. Lo! comely is this which Allah admonisheth you. Lo! Allah is ever Hearer, Seer. Remember, You can adjust size & color of the post texts using blogger but you can't use these fonts (Nastaleeq, Al Qalam for Urdu & Arabic) as blogger didn

Labels of the Posts Explained

تصویر
Please use the following labels for your posts. At least one label, at most 5. Aastana : Anything related to Aastana. Activities : Any Roohani Activity performed in Aastana. Announcements : Anything for all Nooris by Aastana. Axioms : Sayings & teachings & Quotes. Blogging : Anything related to blog help. Dedications : Any thing lovely you want to dedicate to your Sheikh. Memories : Anything in your life with your Sheikh Paranormal : Anything unusual, related to Roohaniat like dreams, observations, unknown news etc. Personal : Any personal talks or meetings with your Sheikh Poetry : Any poetry for your Sheikh Prose : Any Texts from your Sheikh Q&A : Question you asked to your Sheikh & its reply and solution from your Sheikh. Suggestions : Any Suggestions from Noori to improve Silsila work. Or Sheikh’s advice for you. Teachings : Any thing you remember your sheikh said. The difference between Axioms & Teachings is Text-length. Axioms

How to Blog nice posts? A better solution

تصویر
اچھی پوسٹیں کیسے کریں؟ اچھی  بلاگ پوسٹوں کیلئے آپ کو اپنے بلاگ کی کچھ باتوں کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔  ان چند چیزوں کو یہاں لکھا جا رہا ہے۔ کمپیوٹر پر آپ  کے پوسٹ ایریا (پوسٹ بلاک) کی چوڑائی 650 پکسل ہے۔  اگر 650  پکسل کی کوئی تصویر ڈالیں گے تو وہ خود بخود ایڈجسٹ ہوجائے گی۔ ورنہ دائیں بائیں ہوجائے گی۔ میں نے سی ایس ایس کوڈنگ اس میں ڈال دی ہے۔ اب آپ کسی بھی سائز کی پکچر کو پوسٹ بلاک میں ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ بس اسے "اوریجنل سائز" میں سیلیکٹ کرلیں۔  تصویر ڈالنے کے بعد اس پر کلک کریں تو بلاگ پوچھتا ہے کہ آپ اسے کس سائز میں اپنے بلاگ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ آپ اصلی سائز سیلیکٹ کرلیں اور اس کے ادھر ادھر نظر آنے سے گھبرائیں مت۔ جب آپ پوسٹ کو پبلش کریں گے تو خود بخود پوسٹ بلاک میں ٹھیک چوڑائی کے ساتھ نمودار ہوگی۔  اردو کیلئے بہترین فونٹ سائز 16 ہے اور انگلش کیلئے 17۔ پوسٹ شروع کرنے سے پہلے  میری اسی پوسٹ کا پہلا پیراگراف کاپی کرلیں اور اپنی پوسٹ میں سب سے پہلے اسے پیسٹ کردیں۔ پھر اسے سیلیکٹ کرکے جس طرح ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔ سیلیکٹ کرنے سے انہی نستعلیق فونٹس، سائز اور ڈائریکشن

Permissions & Restrictions

تصویر
بلاگ  کی اجازتیں : یہ بلاگ آپ کا اپنا ہے۔ جو چاہیں پوسٹ کریں۔ تاہم چونکہ اس کا تعلق آستانے کے ساتھ ہے اس لئے آپ کو مندرجہ ذیل اجازتیں مصنف (آتھر) یا ایڈمن بنتے ہی حاصل ہو جاتی ہیں: اپنی پوسٹ کیلئے اپنے الفاظ کی۔ کسی بھی لیبل پر پوسٹ کرنے کی۔ بزم نوری کے کسی  بھی ممبر کو اس بلاگ کا لکھاری (بلاگر) بنانے کی۔ اپنی مرضی کی تصاویر ڈالنے کی۔ شیخ صاحب کے شیئرڈ البم سے اپنی پوسٹ میں ان کی کوئی تصویر ڈالنے کی۔ آستانے کی کسی بھی شیئر وردی بات کو پوسٹ کرنے کی۔ بیحد مختصر جیسے ایک لائن کی پوسٹ کرنے کی۔ بیحد طویل جیسے کئی صفحات کی۔ روز مرہ کی آستانے کی حاضری اور وہاں کی گئی باتوں کو لکھنے کی۔ بنا تصویر کی پوسٹ یا بنا متن کی تصویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ بلاگ  کی پابندیاں: بلاگ آپ کا اپنا ہے، لیکن اگر بدنظمی سے کام کیا جائے تو بھدا ہوجاتا ہے۔  ذیل میں وہ چیزیں درج ہیں جن کی ایڈمن سمیت کسی کو اجازت نہیں۔ کسی بھی قسم کی نا مناسب پوسٹ اور جملوں کی۔ کسی ایسے شخص کو ممبر بنانے کی جس کا آستانے یا بزم سے تعلق نہ ہو۔ بغیر لیبل کی پوسٹ کرنے کی۔ خود سے نئے لیبل بنانے کی۔ ایڈمن

Purpose

تصویر
سب نوریوں کے اس بلاگ کی غرض و غایت : حضرت صاحب کی مظہر عالم کا مطالعہ کیا تو بات سمجھ آئی کہ کام کی باتیں فورا لکھ لینا ہی بہتر ہے۔  اس کتاب میں ایک ایک واقعہ تاریخ کے ساتھ درج ہے۔ اور کتنی مشکل سے واقعات کو جمع کیا گیا ہے، یہ جمع کرنے والے ہی جانتے ہیں۔ پہلے وقتوں میں انٹرنیٹ جیسی سہولت نہیں تھی، اب ہے۔ اب ہم ایک ایک واقعہ درست تاریخ کے ساتھ لکھ سکتے ہیں۔ تو  یہ بات بھی سمجھ میں آئی کہ یہ مجھ اکیلے کا نہیں، پورے ایک گروپ کا کام ہے۔  اپنے شیخ صاحب سے ملاقات، ان کی باتیں، ان کے مشورے، ان کے وظائف، ان کے خواب، مشاہدات اور زیارتیں، ان سے محبت و عقیدت کا اظہار،  آستانے کی حاضری، آپ کے مشورے اور تجاویز، آپ کے مسائل کے جواب میں شیخ صاحب کا پیش کردہ حل ۔۔۔۔ الغرض یہ سب کچھ اب انٹرنیٹ پر لکھنا اور محفوظ کرنا ممکن ہے۔ آستانے، شیخ صاحب سے تعلق اور آپ کے ارشادات اس بلاگ کا مقصد ہے۔ یہ سب کچھ  اگر پہلے سے ہی کر لیا جائے تو بعد کو بہت آسانی ہوجائے گی۔ اگر کسی کو کتاب بھی چھاپنا ہوگی تو اسے سارا مواد ایک ہی جگہ مل جائے گا۔ یا شیخ صاحب کے تمام فرمودات اس بلاگ کی مدد سے ایک جگہ مل جائی