اشاعتیں

Aastana لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عظمتِ قرآنِ کریم

تصویر
قرآن کی عظمت قرآنِ پاک عظیم ہے۔ اسے جس قدر عظیم سمجھو، یہ اس سے زیادہ عظیم ہے۔ اس سے جتنی محبت کرو، اتنا ہی اس کا فیض تمہاری جانب آتا ہے۔ کم عظمت کے ساتھ زیادہ قرآن پڑھنے سے بہتر ہے کہ بے پناہ عظمت رکھ کر کم پڑھ لیا جائے۔ اس کا فیض؛ اس کی عظمت اور ادب کے احساس کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ میں نے چوتھی کلاس میں آتے آتے ختمِ قرآن کر لیا تھا۔ جس وقت میں ناظرہ پر تھا، اس وقت بھی میرے اندر اس بات کی شدید تڑپ تھی کہ یہ جان سکوں کہ اس میں کیا پیغام لکھا ہے۔ در حقیقت قرآنِ پاک میں زیادہ تر کلمات وہ تھے جن کے معنی میں نہیں جانتا تھا، وہ میرے لئے بہت اجنبی تھے جیسے؛  أَحْبَارَهُمْ، أَخَرَقْتَهَا، أَسْتَخْلِصْهُ، اسْتَهْوَتْهُ، أَسْفَارِنَا، الْخَرَّٰصُونَ، سَوْءَٰتِهِمَا، سَيُصِيبُهُمْ، صَيَاصِيهِمْ وغیرہ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی بہت سے ایسے کلمات بھی تھے جن کے معنی میں اس وقت بھی اچھی طرح سے جانتا تھا جیسے؛ رب العالمین، مالک، صراطِ مستقیم، کتاب، آخرت، رسول، عظیم، رعد، برق وغیرہ ۔ اگرچہ کہ آیات کا مفہوم تو واضح نہ ہوتا تھا لیکن اتنا واضح ہو جاتا تھا کہ بات کس شئے کے بارے میں کی جا رہی ہے۔  اور بہت ...

اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب پر یقین

اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حوالے پرانے دور میں اکثر مائیں جب اپنے بچوں کو باہر بھیجتی تھیں تو انہیں کہتی تھی جاؤ اللہ کے حوالے رسول کے حوالے اور یہ کہہ کر وہ مطمئن ہو جاتی تھیں۔ کیونکہ مشائخ عظام نے ان کے شوہروں کی بہترین تربیت کی ہوئی تھی اور وہی تربیت اللہ تعالیٰ اور آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ذات پر یقین اور بھروسہ سکھاتی تھی۔

سایہ بلاگ اور گوگل ڈوکس

تصویر
Saleem attached a document Saleem ( noori.aastana@gmail.com ) has attached the following document: سایہ بلاگ اور گوگل ڈوکس Snapshot of the item below: سایہ بلاگ سایہ بلاگ سے اپنے گوگل ڈاکس کو جوڑنے کا طریقہ سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jul 3, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش سایہ پھر سے پھیلتا ہے سایہ بلاگ سایہ بلاگ کو ؁۲۰۱۹ میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت یہ کچھ عرصے تک تو فعال رہا لیکن پھر کسی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہوا۔ گوگل بلاگر کی طرف گوگل والوں کی توجہ شاید زیادہ نہیں تھی اس لئے کلاس روم اور دیگر ایپس کے اپ ڈیٹس تو آتے رہے لیکن گوگل بلاگ یونہی قدیم طرز کا رہا۔ اب کافی عرصے بعد گوگل والوں نے کئی اپ ڈیٹس بلاگر میں کئے ہیں۔ اور دو تو بہت ہی اہم اپ ڈیٹس ہیں۔ گوگل فونٹس کو بلاگر میں شامل کردیا گیا ہے۔ گوگل ڈاکیومنٹس اب بلاگر پر شیئر کرسکتے ہیں۔  یہ اپ ڈیٹس شاید موبائل والوں کے لئے ابھی فعال نہیں کئے گئے ہیں اس لئے کمپیوٹر یوزر اس سے زبردست فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پوسٹ اسی کا طریقہ بتانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ گوگل ڈاکیومنٹس گوگل ڈاکس کو بلاگر پر شیئر کرنے کے لئے ان چیز...