اشاعتیں

جولائی 3, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یاراں دا عشرہ

تصویر
یاراں دا عشرہ بڑی عید کے دن سے یاراں دا عشرہ شروع ہوتا ہے اور ۲۰؍ ذی الحج تک جاری رہتا ہے۔ اس عشرے میں ہم ان شاء اللہ اپنا نیا وظیفہ شروع کریں گے۔  اس دوران ہمارا وظیفہ ۴۱؍ بار (اکتالیس بار) سورت المزمل شریف اور ۱۲؍ ہزار بار درودِ خضری ہوگا۔ یہ وظیفہ صرف اسی عشرے کیلئے ہے۔ اس کے بعد ہم پھر اپنے معمول کے وظائف پر آجائیں گے۔ ان شاء اللہ۔  تمام نوری نوٹ فرما لیں اور اسے اپنے حلقے میں بھی شیئر کردیں۔  یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر کوئی اس سے زیادہ کرسکتا ہے تو کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اور وظیفوں کی کثرت کا شوق رکھنے والے نوری اس وظیفے کو آج سے ہی شروع کرسکتے ہیں۔  بالکل سستی نہ کریں اور "آف اسکرین" ہونے کی عادت ڈالیں۔  یاراں دا عشرہ۔ دس تا بیس ذی الحج

حزقیائیل فرشتہ

عرشی فرشتے کی عاجزی تفسیر قرطبی میں حدیث پاک منقول ہے کہ جعفر ابن محمد اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ ﷻ کا ایک فرشتہ حزقیائیل ہے۔ اس کے آٹھ ہزار پر ہیں جن میں سے ہر دو کے درمیان پانسو برس کی راہ ہے۔اس کے دل میں خیال آیا کیا سارے عرش کو دیکھنا ممکن ہے؟ تو اللہ نے اس کے پروں کی تعداد بڑھا دی تو 36 ہزار پر ہوگئے جن میں ہر ایک کے درمیان پانسو برس کی مسافت ہے۔ پھر اسے وحی فرمائی کہ اے فرشتے، اڑ۔ وہ فرشتہ بیس ہزار برس اڑا تو عرش کے پائے کے سرے تک بھی نہ پہنچ سکا۔پھر اللہ ﷻ نے اس کے پروں اور طاقت کو دوگنا کردیا اور اڑنے کا حکم فرمایا۔ وہ تیس ہزار برس تک اڑا اور اب بھی عرش کے پائے کے سرے تک نہ پہنچ سکا۔ تو اللہ ﷻ نے فرشتے سے فرمایا لہ اے فرشتے! اگر تو صور پھونکے جانے تک اپنی ساری قوت اور پروں سے اڑے تب بھی عرش کے پائے کو نہ پہنچ سکے گا۔ تب فرشتے نے کہا ” سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ” پس اللہ نے سورتِ اعلیٰ نازل فرمائی اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔

لب سے لب مل گئے

تصویر
جس طرح ملتے ہیں لب نامِ محمد کے سبب کاش ! ہم مل جائیں سب ، نامِ محمد کے سبب تھا کہاں پہلے ہمیں حفظِ مراتب کا لحاظ ہم نے سیکھا ہے اَدَب نامِ محمد کے سبب !

مرشِد کامل

تصویر
      ایمان کی حفاظت      عُلَماِکرام فرماتے ہیں، ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی ''مرشِد کامل'' سے مرید ہونا بھی ہے۔ اَللہ عَزَّوَجَلَّ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔ یَوْمَ نَدْعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِہِمْ ۚ  ترجمہ قرآن کنزالایمان: ''جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے''۔  ( بنی اسرائیل:۷۱)     نورُ العِرفان فی تفسیرُ القرآن میں مفسرِ شہیر مفتی اَحمد یا ر خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس آیتِ مبارَکہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ،'' اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہے؛ شَرِیْعَت میں ''تقلید'' کرکے ، اور طریقت میں ''بیعت''کرکے ، تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔ اس آیت میں تقلید ، بَیْعَت اور مُریدی سب کا ثبوت  ہے۔ " نورالعرفان فی تفسیر القرآن ،پ ۱۵ سورۃ بنی اسرائیل :۷۱)

اندازِ تربیت

تصویر
بھگوڑا ایک لڑکا گھر سے بھاگنے کا عادی تھا، بار بار بھاگتا اور ماں باپ اسے تلاش کرتے پھرتے۔ جب ڈھونڈ کر لاتے تو پھر کچھ عرصہ کے بعد بھاگ جاتا، آخر کار ماں باپ اس کے بار بار بھاگنے سے تنگ آگئے اور ایک مردِ کامل کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی کہ ہمارا لڑکا یوں کرتا ہے۔ اس مردِ کامل نے   کہا: ’’تمہاری محبت کی زیادتی نے اُس کو ایسا بنا دیا ہے، اب اگر بھاگے تو تم اس کی پروا نہ کرنا، خود پریشان ہو کر جب واپس آئے گا تو کبھی نہ بھاگے گا۔‘‘ چنانچہ ماں باپ نے ایسا ہی کیا اور اس مردِ قلندر کی بات پر عمل کیا اور اسے نہ ڈھونڈا، آخر کار پریشان حال، دکھی، ٹھوکریں کھاتا، گرتا پڑتا ماں باپ کے پاس پہنچا تو پھر کبھی ماں باپ کو چھوڑ کر نہ گیا۔ (تفسیرِ نعیمی، ج۲، ص ۴۲۷)

شرافت کا ڈھونگ

شرافت کا ڈھونگ شریف ہونا اور بات ہے اور شرافت کا ڈھونگ رچانا اور بات ہے۔ جو واقعی شریف ہوتا ہے چاہے وہ اکیلے ہو یا پبلک میں سب جگہ شرافت کا نمائندہ نظر آئے گا لیکن جو شریف ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہوگا اس کا اکیلا پن گناہوں کی آمیزش سے آلودہ ہوگا اور آج کل زیادہ تر لوگوں کی یہی بیماری ہے سامنے تو سچائی اور نیکی کی مورت نظر آتے ہیں لیکن در پردہ ان کے اندر شیطان اور نفس کی پرستش چل رہی ہوتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب پر یقین

اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حوالے پرانے دور میں اکثر مائیں جب اپنے بچوں کو باہر بھیجتی تھیں تو انہیں کہتی تھی جاؤ اللہ کے حوالے رسول کے حوالے اور یہ کہہ کر وہ مطمئن ہو جاتی تھیں۔ کیونکہ مشائخ عظام نے ان کے شوہروں کی بہترین تربیت کی ہوئی تھی اور وہی تربیت اللہ تعالیٰ اور آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ذات پر یقین اور بھروسہ سکھاتی تھی۔

سایہ بلاگ اور گوگل ڈوکس

تصویر
Saleem attached a document Saleem ( noori.aastana@gmail.com ) has attached the following document: سایہ بلاگ اور گوگل ڈوکس Snapshot of the item below: سایہ بلاگ سایہ بلاگ سے اپنے گوگل ڈاکس کو جوڑنے کا طریقہ سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jul 3, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش سایہ پھر سے پھیلتا ہے سایہ بلاگ سایہ بلاگ کو ؁۲۰۱۹ میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت یہ کچھ عرصے تک تو فعال رہا لیکن پھر کسی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہوا۔ گوگل بلاگر کی طرف گوگل والوں کی توجہ شاید زیادہ نہیں تھی اس لئے کلاس روم اور دیگر ایپس کے اپ ڈیٹس تو آتے رہے لیکن گوگل بلاگ یونہی قدیم طرز کا رہا۔ اب کافی عرصے بعد گوگل والوں نے کئی اپ ڈیٹس بلاگر میں کئے ہیں۔ اور دو تو بہت ہی اہم اپ ڈیٹس ہیں۔ گوگل فونٹس کو بلاگر میں شامل کردیا گیا ہے۔ گوگل ڈاکیومنٹس اب بلاگر پر شیئر کرسکتے ہیں۔  یہ اپ ڈیٹس شاید موبائل والوں کے لئے ابھی فعال نہیں کئے گئے ہیں اس لئے کمپیوٹر یوزر اس سے زبردست فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پوسٹ اسی کا طریقہ بتانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ گوگل ڈاکیومنٹس گوگل ڈاکس کو بلاگر پر شیئر کرنے کے لئے ان چیزوں پر عمل