About Saya

سایہ بلاگ کے اغراض و مقاصد

سایہ بلاگ کے ایک سے زیادہ مقاصد ہیں۔

نقشبندی سلسلے کے لئے

سایہ بلاگ ہمارے نوری نقشبندی سالسلے کے سارے نوریوں کے لئے ہے۔ اس بلاگ پر آپ سلسلہ سیکھ بھی سکتے ہیں اور اسے پروان بھی چڑھا سکتے ہیں۔ بلاگ کی بہت سی باتیں ہیں جو سکھنے کے دیگر ذرائع (سوشل میڈیا) کے پاس نہیں۔ ان میں سے ایک طویل مواد کی شیئرنگ ہے۔

آپ یہاں نوری سلسلے کا تمام مواد شیئر کرسکتے ہیں۔

اپنے سلسلے سے اظہارِ عقیدت کے لئے

ہر شخص کو اپنے سلسلے اور پیر و مرشد سے عقیدت ہوتی ہے۔ آپ یہاں اپنی عقیدتوں کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں۔نظم کی صورت میں بھی اور نثر کی صورت میں بھی۔ آپ یہاں وہ باتیں شیئر کرسکتے ہیں جو آپ کے پیر و مرشد نے صرف آپ سے کی ہیں۔ 

آپ یہاں اپنے پیر مرشد کے ساتھ گزرے لمحات بھی شیئر کرسکتے ہیں اور پیر و مرشد کے فرمان اور ان کی ہدایات بھی۔

اپنے من کی باتوں کا اظہار کرنے کے لئے 

آپ اپنے من کی باتیں بھی یہاں شیئر کرسکتے ہیں اور اپنا پسندیدہ علمی مواد بھی۔ 

سایہ بلاگ بہت بڑی نعمت ہے

نوریوں کے لئے سایہ بلاگ بہت بڑی نعمت ہے اور زمانے کی کڑی دھوپ میں یہ واقعی سایہ ہے. اس نعمت کی قدر کریں اور اس کے ساتھ جڑے رہیں۔

سایہ کیا ہے؟

سایہ کیا ہے؟

سایہ کیا ہے؟ یہ اظہار عقیدت ہے اپنے سلسلے، آستانے اور اپنے شیخ سے

سایہ کیا ہے؟ یہ اپنی یادوں کا گلدستہ ہے اپنے آستانے اور اپنے شیخ سے جڑی یادیں

سایہ کیا ہے؟ یہ آپ کا اپنا ڈیٹا بیس ہے

سایہ کیا ہے؟ یہ آستانے کا ڈیٹا بیس ہے

سایہ کیا ہے؟ یہ آپ کی اپنی کارگزاری کی رپورٹ ہے

سایہ کیا ہے؟ آستانے سے جڑے رہنے کا ایک ذریعہ ہے

سایہ کیا ہے؟ آستانے کی حاضری کا دفتر ہے

سایہ کیا ہے؟ آپ کے شیخ کا آپ سے راضی نامہ ہے

سایہ کیا ہے؟ عاصی کیلئےباب التوبہ، مقربین کیلئے باب رحمت اور فاصلین کیلئے باب سلام ہے

سایہ کیا ہے؟ تصور شیخ کا ایک حسین اور کارآمد طریقہ ہے

سایہ کیا ہے؟ آپ کا اکاؤنٹ ہے طریقت کا 

سایہ کیا ہے؟ یہ عین ٹینگلمنٹ ہے اپنے عین سے

سایہ کیا ہے؟ یہ تصور شیخ ہے، ذکر شیخ ہے فکر شیخ ہے اور رابطۂ شیخ ہے

سایہ کیا ہے؟ یہ نوری سایہ ہے آپ پر آپ کے شیخ کی شفقتوں اور مہربانیوں کا

تو دھوپ میں کیوں کھڑے ہو؟ آؤ یہاں بیٹھ جاؤ سائے میں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ