Heathenism (شرک)

بروز جمعہ، 12 جولائی آستانہ میں حاضری دی، میں پہلی دفعہ کچھ ڈر کے ساتھ حاضر ہوئی۔ میں نے حضرت کی ایک بات نہیں مانی تھی، نیت میں نافرمانی نہیں تھی۔ حضرت نے فرمایا کہ اگر میں آج حاضر نہ ہوتی تو میری عاقبت برباد ہوجاتی، لیکن یہ بھی کیسے ممکن تھا کہ حضرت مجھے ضائع ہونے دیتے۔  

اس ملاقات میں حضرت نے شرک کے مفہوم کو سمجھایا، آپ نے فرمایا!
"اللہ ہر گناہ کو معاف فرما دے گا سواۓ شرک کے۔ شرک سے مراد ہے آپ کے دل میں کسی اور کی محبت کا اللہ کی محبت سے زیادہ بڑھ جانا  حتی کہ اگر کسی شخص کے دل میں محبوب رب العزت صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت، اللہ کی محبت سے زیادہ بڑھ جاۓ تو یہ بھی شرک کے زمرے میں آۓ گا۔"

پھر آخر میں ایک بات ارشاد فرمائی!
کبھی اپنے شیخ پر کسی اور کو فضیلت نہ دینا ورنہ عاقبت خراب ہوجاۓ گی۔

مکمل دو ہی دانوں پر یہ تسبیح محبت ہے
جو آئے تیسرا دانہ یہ تسبیح ٹوٹ جاتی ہے

محبت کی نمازوں میں امامت ایک کو سونپو
اسے تکنے، اسے تکنے سے نیت ٹوٹ جاتی ہے

محبت دل کا ہے سجدہ جو ہے توحید پر قائم
نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ