How to Blog nice posts? A better solution

اچھی پوسٹیں کیسے کریں؟
اچھی  بلاگ پوسٹوں کیلئے آپ کو اپنے بلاگ کی کچھ باتوں کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔  ان چند چیزوں کو یہاں لکھا جا رہا ہے۔

  1. کمپیوٹر پر آپ  کے پوسٹ ایریا (پوسٹ بلاک) کی چوڑائی 650 پکسل ہے۔  اگر 650  پکسل کی کوئی تصویر ڈالیں گے تو وہ خود بخود ایڈجسٹ ہوجائے گی۔ ورنہ دائیں بائیں ہوجائے گی۔
  2. میں نے سی ایس ایس کوڈنگ اس میں ڈال دی ہے۔ اب آپ کسی بھی سائز کی پکچر کو پوسٹ بلاک میں ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ بس اسے "اوریجنل سائز" میں سیلیکٹ کرلیں۔  تصویر ڈالنے کے بعد اس پر کلک کریں تو بلاگ پوچھتا ہے کہ آپ اسے کس سائز میں اپنے بلاگ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ آپ اصلی سائز سیلیکٹ کرلیں اور اس کے ادھر ادھر نظر آنے سے گھبرائیں مت۔ جب آپ پوسٹ کو پبلش کریں گے تو خود بخود پوسٹ بلاک میں ٹھیک چوڑائی کے ساتھ نمودار ہوگی۔ 
  3. اردو کیلئے بہترین فونٹ سائز 16 ہے اور انگلش کیلئے 17۔
  4. پوسٹ شروع کرنے سے پہلے میری اسی پوسٹ کا پہلا پیراگراف کاپی کرلیں اور اپنی پوسٹ میں سب سے پہلے اسے پیسٹ کردیں۔ پھر اسے سیلیکٹ کرکے جس طرح ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔ سیلیکٹ کرنے سے انہی نستعلیق فونٹس، سائز اور ڈائریکشن اور جسٹیفائی پر ہی لکھا جائے گا۔ پھر جب پیراگراف دینا ہو تو اینٹر کی دبا دیں۔ یہی اسٹائل اگلے پیراگراف کا بھی ہوجائے گا۔ میری اس پوسٹ کے الفاظ میں پروگرامنگ موجود ہے۔ آپ کی پوسٹ اسی طرح جسٹی فائی اور اردو فونٹس میں آنے لگے گی جس طرح میری یہ پوسٹ ہے۔ یاد رہے کہ میری اس پوسٹ کے اردو فونٹس بلاگر کے پاس موجود نہیں۔ بلاگر صرف سات فونٹس سپورٹ کرتا ہے جو زیادہ تر انگلش بیس ہوتے ہیں، اردو پوسٹیں ان میں بھدی معلوم ہوتی ہیں۔ یہ کسی بھی اسٹائل کو کاپی پیسٹ کرنے کے بعد ہوتا ہے۔
  5. بلاگ میں آپ کسی بھی انٹرنیٹ کے پیج کو کاپی پیسٹ کریں گے تو وہ اسی فارمیٹ میں کاپی ہوجائے گا جس طرح  اصلی صفحے پر تھا۔ ہر ایک کی فارمیٹنگ الگ ہوتی ہے اور بعض کی ہمارے بلاگ سے میچ نہیں کرتی، اس لئے بہت سے بلاگر کی پوسٹیں اتنی بھدی ہوجاتی ہیں کہ  انہیں پڑھنا تو کجا، دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا۔  اور بتا دیتی ہیں کہ میں اس بلاگر کی نہیں، کسی اور بلاگر کی محنت کا نتیجہ ہوں۔
  6. سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی پوسٹ کو ورڈ پر لکھ کر یہاں کاپی کردیں۔ 
  7. ایک ہی پوسٹ میں اردو اور انگلش کے پیراگراف لکھے جاسکتے ہیں۔ بس اوپر سے یہ سیلیکٹ کرلیں کہ یہ زبان دائیں ہاتھ سے یا بائیں ہاتھ سے لکھی جاتی ہے۔
  8. اپنی طویل پوسٹوں کو ایکدم پبلش مت کریں، پہلے محفوظ کرلیں اور پری ویو میں بار بار دیکھیں۔
  9. لو، آپ کتنی آسانی سے بہترین بلاگر بن گئے۔📙

تبصرے

  1. بہت ہی خوبسورت انداز آپ بہت سہل انداز میں ہر بات کو سمجھا دیتے ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ