Purpose


سب نوریوں کے اس بلاگ کی غرض و غایت :
حضرت صاحب کی مظہر عالم کا مطالعہ کیا تو بات سمجھ آئی کہ کام کی باتیں فورا لکھ لینا ہی بہتر ہے۔  اس کتاب میں ایک ایک واقعہ تاریخ کے ساتھ درج ہے۔ اور کتنی مشکل سے واقعات کو جمع کیا گیا ہے، یہ جمع کرنے والے ہی جانتے ہیں۔
پہلے وقتوں میں انٹرنیٹ جیسی سہولت نہیں تھی، اب ہے۔ اب ہم ایک ایک واقعہ درست تاریخ کے ساتھ لکھ سکتے ہیں۔ تو  یہ بات بھی سمجھ میں آئی کہ یہ مجھ اکیلے کا نہیں، پورے ایک گروپ کا کام ہے۔ 
اپنے شیخ صاحب سے ملاقات، ان کی باتیں، ان کے مشورے، ان کے وظائف، ان کے خواب، مشاہدات اور زیارتیں، ان سے محبت و عقیدت کا اظہار،  آستانے کی حاضری، آپ کے مشورے اور تجاویز، آپ کے مسائل کے جواب میں شیخ صاحب کا پیش کردہ حل ۔۔۔۔ الغرض یہ سب کچھ اب انٹرنیٹ پر لکھنا اور محفوظ کرنا ممکن ہے۔
آستانے، شیخ صاحب سے تعلق اور آپ کے ارشادات اس بلاگ کا مقصد ہے۔

یہ سب کچھ  اگر پہلے سے ہی کر لیا جائے تو بعد کو بہت آسانی ہوجائے گی۔ اگر کسی کو کتاب بھی چھاپنا ہوگی تو اسے سارا مواد ایک ہی جگہ مل جائے گا۔ یا شیخ صاحب کے تمام فرمودات اس بلاگ کی مدد سے ایک جگہ مل جائیں گے۔ 
آپ اس بلاگ کی پوسٹیں کرنے کیلئے سنجیدہ ہوجائیں تو  یہ ایک صدقۂ جاریہ ہو جائے گا۔ نہ صرف یہ کہ شیوخ  کی زندگی ہمارے سامنے روشن ہوجائے گی بلکہ شیخ سے کس قسم کا تعلق ہونا چاہیئے، یہ بھی واضح ہوجائے گا۔
یہ بلاگ نوریوں کا ہے۔ سب لکھیں گے اور میں پڑھوں گا۔ 
اس بلاگ کی اصل غرض و غایت آستانے کی ایکٹیوٹیز اور شیخ صاحب سے آپ کے تعلق کا اظہار ہے اور اس کا نفع وقت ضرورت ضروری متن کی دستیابی ہے۔ 



تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ