Revolutionary Changes in Saya Theme Styles

سایہ بلاگ میں انقلابی تبدیلیاں
سایہ بلاگ کی بناوٹ میں انقلابی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔
نوری ری ایکشن: ایک نیا اضافہ
ری ایکشنز میں نوری نام کا ایک ری ایکشن بڑھایا گیا ہے۔ جس پوسٹ سے محبت جھلکے اور دل میں سلسلے کے بزرگوں کی یاد تازہ ہوجائے، آپ اسے کلک کرسکتے ہیں۔ یا جو پوسٹ آپ کے دل و دماغ کے دریچے کھول دے، آپ کے اندر روشنی پیدا کردے، آپ کیلئے مذہبی طور پر مدد گار ہو، یا نیا خیال اور کانسیپٹ آپ کو ملے، اس کیلئے نوری ری ایکشن سیلیکٹ کیا کریں۔ ہر گیجٹ کے ساتھ لفظ سایہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
1.    بلاگ کو دو سے تین کالمز پر مشتمل کیا گیا ہے۔
2.    بائیں طرف کے نئے شامل کردہ  کالم میں صرف ویورز کی تعداد، بلاگ کے لکھنے والے اور ای میل سے فالو  کرنے کا  لنک دیا گیا ہے۔
3.    دائیں کالم میں سایہ آرکائیو، سایہ پوسٹ لیبلز اور سایہ پاپولر پوسٹس کو رکھا گیا ہے۔

4.    پوسٹ شیئرنگ بٹن کے زوم سائز کو بڑھا کر دگنا کردیا گیا ہے۔ اور اسی کے ساتھ آپ کو شیئرنگ کی مکمل آزادی بھی دی گئی ہے۔ جہاں چاہیں اپنی پوسٹ کو شیئر کریں۔ بہتر ہے کہ بزم میں کردیا کریں۔

5.    پوسٹ بلاک کا سائز مزید چوڑا کردیا گیا ہے۔ یعنی پہلے 650 پکسل تھا، اب 700 پکسل کردیا ہے۔ تصویروں کیلئے اسے دھیان میں رکھیں۔ اگر 700 سے زائد چوڑائی کی پکچر ہوئی تو کوڈنگ اسے چھوٹا کرکے 700 کا ہی کردے گی۔ یاد رہے کہ اگر آپ اپنی تصویر کو اپنے ٹیکسٹ کے دائیں یا بائیں طرف رکھنا چاہیں تو آپ 350 پکسل چوڑائی سے کم کی پکچر چنیں اور سائز اسمال رکھیں، پھر اسے پکڑ کر دائیں یا بائیں طرف گھسیٹ کر لے جائیں۔
6.    پوسٹ کرنے والے کے نام کو بھی بڑا کیا گیا ہے اور اردو نستعلیق فونٹس بھی ڈال دیئے گئے ہیں۔
7.    فیچرڈ پوسٹ کو پوری چوڑائی میں سب سے نیچے رکھا گیا ہے۔ یہ ہر پوسٹ کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔
8.    کمنٹس کے فونٹس سائز کو بھی بڑا کیا گیا ہے۔
9.    اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اب آپ اردو میں کمنٹس کرسکتے ہیں۔ 14 کا نستعلیق فونٹ رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کمنٹس ہی بلاگ کی جان ہوتے ہیں۔
10.          ری ایکشنز میں نوری نام کا ایک ری ایکشن بڑھایا گیا ہے۔ جس پوسٹ سے محبت جھلکے اور دل میں سلسلے کے بزرگوں کی یاد تازہ ہوجائے، آپ اسے کلک کرسکتے ہیں۔ یا جو پوسٹ آپ کے دل و دماغ کے دریچے کھول دے، آپ کے اندر روشنی پیدا کردے، آپ کیلئے مذہبی طور پر مدد گار ہو، یا نیا خیال اور کانسیپٹ آپ کو ملے، اس کیلئے نوری ری ایکشن سیلیکٹ کیا کریں۔
11.          نیا انداز، نیا جذبہ اور پوسٹ کرنے کا شوق بلاگ کی جان ہیں۔

تبصرے

  1. اس بلاگ کا ہر ممبر اس پوسٹ پر کمنٹ کرے۔ یہ تمام محنت اسی لئے کی گئی ہے۔
    You can imagine very well.

    جواب دیںحذف کریں
  2. نوری والا ری ایکشن دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا۔۔۔۔ بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. فیچرڈ پوسٹ کو اب بائیں کالم میں رکھا گیا ہے۔ یہ ہر پوسٹ کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔ یہ ایک اور قدم ہے بہتری کی طرف۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ