Types of Heart (دل کی قسمیں)


دن: اتوار۔۔۔۔۔۔ تاریخ: 28 جولائی 2019


اتوار کے دن عربی کلاس کے سلسلے میں خواتین آستانے حاضر ہوتی ہیں۔ ہمارا عربی میں ٹاپک تھا 'ع' کلمہ، ع کلمہ پر تینوں حرکات آتی ہیں زبر، زیر اور پیش۔
حضرت نے اسے سمجھانے کے لیے ایک مثال دی، فرمایا جس طرح ع کلمہ تینوں حرکات کو قبول کرتا ہے اسی طرح انسانی دل بھی تین طرح کے ہوتے ہیں:

پانی دل:

  ایسا دل نرم ہوتا ہے ہر ایک جیز کو اپنے اندر شامل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسے پانی اپنے اندر ناپاکی کو بھی شامل کرلیتا ہے، حلال کو بھی، کیڑے کو بھی اور بیج کو بھی۔

 پتھردل:

  ایسا دل پتھر جیسا ہوتا ہے کسی چیز کو اپنے اندر شامل نہیں کرنے دیتا چاہے آپ اس پر پاکی ڈالیں یا ناپاکی، بیج ڈالیں یا پانی، یہ جیسا ہوتا ہے ویسا ہی رہتا ہے بالکل پتھرکی طرح سخت۔

 مٹی دل:

  یہ دل مٹی جیسا ہوتا ہے کچھ سخت بھی اور کچھ نرم بھی۔ مٹی کی نرمی پانی کو اپنے اندر جذب کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی سختی اپنے اندر رکھے گئے بیج کی بھی حفاظت کرتی ہے۔

فرمایا، ہمیں اپنا دل پانی اور پتھر جیسا نہیں بنانا بلکہ مٹی جیسا بنانا ہے۔

(حضرت صاحب جیسا فرماتے ہیں میں بالکل ویسا نہیں لکھ پاتی، الفاظ آگے پیچھے ممکن ہے ہو جاتے ہوں اس کے لیے معذرت اور اگر میں کچھ غلط لکھ دوں گی تو حضرت اصلاح کردیں گے جو آپ کو کمنٹ میں مل جائیگا، شکریہ)

تبصرے

  1. بہت خوب پیاری۔ کمال کی پوسٹ کی ہے آپ نے۔ بہت اچھا لکھتی ہیں آپ۔ اور تمام ہدایات کا خیال بھی رکھتی ہیں۔ ایک بات اور یاد رکھیں، نمبرنگ کے بعد بلاگ ایڈیٹر اردو میں کچھ گڑبڑ کرتا ہے، اس لئے ممکن ہوسکے تو بلاگ ایڈیٹر میں بلا آٹو نمبرنگ کے لکھا کریں اور اگر نمبرنگ ضروری ہو تو ساری پوسٹ ورڈ میں لکھ کر یہاں پیسٹ کردیا کریں۔

    میں ایک اضافی اسٹیپ لیتا ہوں، ورڈ سے جی میل میں کاپی کرتا ہوں اور دیکھ لیتا ہوں کہ وہاں کونسی چیز مسنگ ہے۔ جیسی ورڈ سے جی میل نیو میل میں پیسٹ ہوگی، ویسی ہی بلاگر میں بھی پوسٹ ہوتی ہے۔ پھر وہاں سے بلاگ ای میل پر پوسٹ کردیتا ہوں۔ یہ میرے لئے آسان ہے بہ نسبت ٹیکسٹ کو الائن کرنے سے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جی بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے۔ ماضی اور مضارع میں عین کلمے پر تینوں حرکات آتی ہیں، انہی سے نو ابواب بنتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کیلئے ایک اور ٹپ۔ پہلے ایڈیٹر میں سب کچھ انسٹرکشنز کے مطابق بغیر ڈیکوریشن کے لکھیں۔ پھر آپ کو جسے ہیڈنگ بنانا ہے، بنائیں، اور جو نمبرنگ کرنی ہے کریں۔ امید ہے آسان ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ