حال سے حال ملا

سلسلہ کس شئے کا نام ہے؟
لوگوں کے جمع ہو جانے کا؟
نہیں۔۔۔۔
لوگوں کے دلوں کے جڑ جانے کا، ایک جیسیسوچ کا
ہمارا نقشبندی نوری بھی ایک سلسلہ ہے
ہماری نوری اور نورانی سوچ کا
ہمارے دلوں کے ایک ساتھ دھڑکنے کا۔

سوچ کس کے ساتھ جڑتی ہے؟
آپس میں؟
نہیں! بلکہ اپنے شیخ کے ساتھ
بلاگ دراصل مرشد کا سایہ ہے
بزم مرشد در حقیقت مرشد کی بزم ہے
مرشد کی سوچ کی عکاس، قلب سلیم کا عکس
نہ کہ ہماری منتشر سوچوں اور خیالات کی

پوسٹ تو آپ کہیں بھی کر سکتے ہیں، اپنی اور اپنے دوستوں کی ٹائم لائن پر یا کسی گروپ میں

کہتے ہیں
چراغ سے چراغ جلتا ہے
حال سے حال ملتا ہے
تو پھر
اے نوری
حال سے حال ملا

مرشد کامل سے اپنے قلب کو جوڑ
خوب اچھی طرح سے
ان کے الفاظ بول
ان کی چال چل
ان کے رنگ میں رنگ جا

ان کی تازہ ترین پوسٹ پر غور کر
وہ کیا فرماتے ہیں
پھر پوسٹ کر
ان سے ملتی
ان کے حال کو واضح کرتی
ان کے نظریئے کو فروغ دیتی۔

کبھی سوچا
اگر وہ ناراض ہوگئے تو؟
تم سے مایوس ہوگئے تو؟
تم سے بیزار ہوگئے تو؟

جو پوسٹ کرو
ان کی پوسٹ کی تشریح کرتی کرو
ان کی بات کو آگے بڑھاتی کرو
ان کی ہمنوائی کرتی کرو

جو دیکھے وہ کہہ اٹھے
یہ ہے مرشد کا فیض
یہ ہے نوری آستانے کی چمک
یہ ہے نور، یہ ہے عشق
اور یہ ہے اصل پوسٹ

اپنی دوستیاں
اپنی تلخیاں اپنی محبتیں اور لڑائیاں
کسی اور جگہ کیلئے اٹھا رکھو

یہ پوسٹ ان کی اجازت سے
کر رہی ہوں
بلکہ سمجھو کہ
ان کے حکم پر

اپنی پوسٹوں میں
صرف اپنے شیخ کی بات کرو
صرف اپنے شیخ سے بات کرو
پوسٹ کرنے سے پہلے
صرف اپنے شیخ کی نیت کرو
کوئی دوسری نیت ہو
تو اس پر نادم ہوں
یہی بہتر ہے

کوئی بات کسی کو
بری لگی ہو تو معافی
امید ہے
سب غور فرمائیں گے۔
Image may contain: one or more people and wedding
عین نوری

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ