سلطان بننے کا فارمولا

: ہما پرندے کی خصوصیت 
آستانہ نوری میں گیارہویں شریف کی محفل میں شیخ صاحب عنقا پرندے کے بارے میں ارشاد فرما رہے تھے کہ عنقا پرندہ جس گھر پر بیٹھ جائے وہاں کا مکین سلطان بن جاتا ہے، اگر چاہتے ہو کہ عنقا پرندہ تمہارے گھر کی چھت پر آ جائے تو پھر ہر پرندے کو دانہ ڈالو۔
انہوں نے آگے ارشاد فرمایا کہ اگر اللّہ تعالیٰ کی ولایت پانا چاہتے ہو تو پھر اپنے بڑوں ، اپنے چھوٹوں اپنے دوستوں ، اساتذہ ، سینئر سب سے محبت اور اخلاق سے ملو ایک دن اللّہ والا یعنی عنقا تمہیں سلطان اور ولی اللّٰہ بنا دے گا۔
میں یہ سمجھتا ہوں اور مانتا ہوں ہمارے شیخ صاحب ہمارے لیے عنقا ہیں اور یہ عنقا آستانہ نوری میں رہتے ہیں، اگر اب بھی نہیں دانہ ڈالیں گے تو پھر کب۔
اللّہ تعالیٰ میرے اخلاص کو اپنی بارگاہ اقدس میں قبول فرمائے۔

سید وجاہت علی نقشبندی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ