کامل تصور شیخ

عربی کی کلاس سے پہلے شیخ صاحب تصور شیخ کا بتا رہے تھے اور ہم کو بھی ذکر و وظائف میں تصور شیخ کا درس دیا۔
فرماتے ہیں میں (شیخ صاحب) اکثر وظائف ٹہل کر پڑھتا تھا اور تصور شیخ میں ہوتا تھا تو مجھے زمین پر حضرت صاحب کی تصویر بنی ہوئی نظر آتی تو میں (شیخ صاحب) بچ کر چلتا تھا کہ کہیں میرا قدم حضرت صاحب کی تصویر پہ نہ لگ جائے۔ سبحان اللہ ادب ہو تو ادب ایسا۔
فرماتے ہیں کہ میں (شیخ صاحب) مراقبہ کرتا تھا تو حضرت صاحب کی پیشانی پر اللہ ھو لکھا دیکھ کر کرتا۔
فرماتے ہیں کہ تصور شیخ کے بغیر ذکر بے معنی ہے۔

                                                           سید محمد عماد

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ