سوال کا جواب کیسے دینا ہے

سوال کا جواب کیسے دینا ہے :
پیارے شیخ صاحب کہتے ہیں :
جب کوئی بڑا ہو یا چھوٹا آپ سے کسی بھی قسم کا سوال کرے یا کوئی بات پوچھے تو جواب دینے سے پہلے جواب کا ہولڈ کرو پھر فولڈ کرو اگر ضرورت ہو تو مولڈ کرو یعنی نرم کرو پھر اسے پیش کرو ۔ تم سوال کا صحیح جواب اسی وقت دے پاؤ گے جب تک تمہیں اس سوال کا صحیح جواب معلوم نہیں ہو گا ۔ جس سوال کا جواب نہیں معلوم بڑی محبت سے کہ دو مجھے نہیں معلوم ۔ کسی بھی بات کا صحیح جواب دینے کے لیے آپ کو سیدھے اور سچے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا ہوگا ، علم والوں کی خدمت کرنی ہوگی ۔ اور درحقیقت تمہیں اپنے استاد محترم اپنے شیخ صاحب کی خدمت میں بیٹھنا ہوگا انکی صحبت میں تم سوال کا سیدھا جواب دے پاؤ گے ۔

زہر تو لا جواب تھا اس کا
دن ہی شاید خراب تھا اس کا
جبکہ میرا سوال سیدھا تھا
پھر بھی الٹا جواب تھا اس کا
سید وجاہت علی نقشبندی

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ