مرشِد کامل

     ایمان کی حفاظت

     عُلَماِکرام فرماتے ہیں، ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی ''مرشِد کامل'' سے مرید ہونا بھی ہے۔ اَللہ عَزَّوَجَلَّ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔
یَوْمَ نَدْعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِہِمْ ۚ
 ترجمہ قرآن کنزالایمان: ''جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے''۔ 
( بنی اسرائیل:۷۱)
    نورُ العِرفان فی تفسیرُ القرآن میں مفسرِ شہیر مفتی اَحمد یا ر خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس آیتِ مبارَکہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ،'' اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہے؛ شَرِیْعَت میں ''تقلید'' کرکے ، اور طریقت میں ''بیعت''کرکے ، تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔ اس آیت میں تقلید ، بَیْعَت اور مُریدی سب کا ثبوت  ہے۔
" نورالعرفان فی تفسیر القرآن ،پ ۱۵ سورۃ بنی اسرائیل :۷۱)


    موسم اچھا پانی وافر مٹی بھی زرخیز
    جس نے اپنا کھیت نہ سینچا وہ کیسا دہقان


    تبصرے

    1. کیا زبردست طریقے سے قرآن عظیم الشان سے آپ نے دلیل پیش کی کہ مرشد ایمان کی حفاظت کا اہم ذریعہ ہے جس نے شیخ نہیں بنایا اس کا ایمان نفس اور شیطان کے جال کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔

      جواب دیںحذف کریں
    2. جوابات
      1. لیکن بہتر ہوگا کہ آپ اپنے نام پر کلک کرکے اپنا گوگل پروفائل جلد ہی مکمل کرلیں۔ آپ کے نام کے ساتھ پکچر کے بجائے بلاگر کا "بی" لکھا آتا ہے۔

        حذف کریں

    ایک تبصرہ شائع کریں

    اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

    اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

    مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

    گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ