سایہ بلاگ اور گوگل ڈوکس

Saleem attached a document
Unknown profile photo
Saleem (noori.aastana@gmail.com) has attached the following document:
سایہ بلاگ اور گوگل ڈوکس
Snapshot of the item below:

سایہ بلاگ

سایہ بلاگ سے اپنے گوگل ڈاکس کو جوڑنے کا طریقہ

سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی

Updated on: Jul 3, 2022

آستانۂ نوری کی پیشکش

سایہ پھر سے پھیلتا ہے

سایہ بلاگ

سایہ بلاگ کو ؁۲۰۱۹ میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت یہ کچھ عرصے تک تو فعال رہا لیکن پھر کسی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہوا۔ گوگل بلاگر کی طرف گوگل والوں کی توجہ شاید زیادہ نہیں تھی اس لئے کلاس روم اور دیگر ایپس کے اپ ڈیٹس تو آتے رہے لیکن گوگل بلاگ یونہی قدیم طرز کا رہا۔

اب کافی عرصے بعد گوگل والوں نے کئی اپ ڈیٹس بلاگر میں کئے ہیں۔ اور دو تو بہت ہی اہم اپ ڈیٹس ہیں۔

  1. گوگل فونٹس کو بلاگر میں شامل کردیا گیا ہے۔
  2. گوگل ڈاکیومنٹس اب بلاگر پر شیئر کرسکتے ہیں۔

 یہ اپ ڈیٹس شاید موبائل والوں کے لئے ابھی فعال نہیں کئے گئے ہیں اس لئے کمپیوٹر یوزر اس سے زبردست فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پوسٹ اسی کا طریقہ بتانے کے لئے کی جا رہی ہے۔

گوگل ڈاکیومنٹس

گوگل ڈاکس کو بلاگر پر شیئر کرنے کے لئے ان چیزوں پر عمل کریں:

  1. کمپیوٹر پر اپنے اکاؤنٹس سے گوگل ڈوکس کھولیں۔
  2. نیا ڈاکیومنٹ لکھیں اور اپنے ڈاکیومنٹ کا کوئی خوبصورت سا لیکن مختصر سا ٹائٹل رکھیں۔
  3. اس میں جو پوسٹ کرنا چاہیں اس کا پورا متن لکھیں یا کہیں سے پیسٹ کردیں۔ اور متن کی نوک پلک سنوار لیں۔
  4. ٹول بار سے فونٹس پر کلک کریں اور "مور فونٹس" پر کلک کرکے پاپ اپ ونڈو سے عربی کے تمام فونٹس گوگل ڈوکس میں شامل کرلیں۔ ان کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگی۔
  5. اپنے متن کو مختلف فونٹس اور ان کے مختلف سائز، اسٹائل اور رنگوں سے مزین کرلیں۔
  6. اب فائل مینو سے "ای میل" اور پھر اس کے سب مینو سے "ای میل دِس فائل" پر کلک کریں۔
  7. جو نئی ونڈو کھلے اس میں اپنے اس بلاگ کا ای میل درج کریں جس کے ایڈمن رائٹس آپ کو حاصل ہوں، جیسے سایہ بلاگ کا ای میل یہ ہے

Saleemnoori.Saya@Blogger.com

  1. نیچے جو چیک باکس ہے اسے چیک کریں اور گوگل ڈوکس کو بتائیں کہ میں یہ ڈاکیومنٹ "پی ڈی ایف" کی صورت میں نہیں بلکہ متن (ٹیکسٹ) کی صورت میں ای میل کرنا چاہتا ہوں۔
  2. اگر آپ خود کو بھی یہ ای میل بھیجنا چاہیں تو اوپر کے چیک باکس پر بھی کلک کرکے اسے چیک کردیں۔
  3. اب آپ کا متن ای میل کئے جانے کے لئے تیار ہے اس لئے "سینڈ" پر کلک کریں۔ ونڈو غائب ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سایہ بلاگ پر اپنی پوسٹ بھیج چکے ہیں۔

سایہ بلاگ

سایہ بلاگ سے ای میل کرنے کے لئے یہ اقدامات کریں:

  1. سایہ بلاگ کو اوپن کریں۔
  2. نئی پوسٹ پر کلک کریں۔ یہ آپ کو ڈرافٹ پوسٹ کے پیج پر لے جائے گا۔
  3. آپ نے جو ڈاکیومنٹ ای میل کیا تھا اس کا نام سب سے اوپر ہی آپ کو دکھائی دے گا۔
  4. ڈرافٹ پر کلک کرکے اگر چاہیں تو اسے ایڈٹ کرلیں۔ اور چاہیں تو صرف "پری ویو" دیکھ لیں۔ دونوں ہی آپ کے لئے ایک نئی ونڈو کھولیں گے۔
  5. جب آپ کا ڈرافٹ مکمل تیار ہوجائے تو اسے پبلش کردیں، جیسے آپ پہلے بھی دوسری پوسٹس پبلش کرتے رہے ہیں۔
  6. سایہ بلاگ پر بھی تمام عربی فونٹس اسی طریقے سے انسٹال کرلیں۔
  7. اب جب آپ سایہ بلاگ کھولیں گے تو آپ کی پوسٹ سرِ فہرست دکھائی دے گی اور پوسٹ کی تمام فارمیٹنگ آپ کے گوگل ڈاکیومنٹ کے مطابق ہو گی۔

نوٹ: سایہ بلاگ میں ای میل کے ذریعے پوسٹ کرنے کے لئے آپ کو سایہ بلاگ کا ایڈمن ہونا ضروری ہے۔ تاہم بنا ای میل کے اگر براہِ راست پوسٹ کرنا چاہیں تو آپ کا صرف مصنف (آتھر) ہونا کافی ہے۔

سایہ میں سلیم نوری، وجاہت، شاہد، عین نوری، عابد، صادق ایڈمن ہیں، یعنی یہ ممبران اس میں ای میل کے ذریعے پوسٹ کرسکتے ہیں، باقی سب کنٹری بیوٹرز اس کے مصنفین (آتھرز) ہیں۔ انہیں صرف "نیو پوسٹ" کے ذریعے ہی اس میں لکھنے کی اجازت ہے۔ لیکن وہ بھی اب بہت آسان ہے۔ عربی کے ناٹو (Noto) فونٹس میں آپ جو چاہے اردو میں لکھ سکتے ہیں۔

سایہ ہم سب کا بلاگ ہے

سایہ ہم سب نوریوں کا بلاگ ہے۔ اس کے ساتھ جڑے رہیں۔ اس کا ایڈیس ہی دیکھ لیں تو بات سمجھ آجائے گی۔

Saya (allnooris.blogspot.com)

لکھنے والے درکار ہیں

سایہ کے لئے لکھنے والے درکار ہیں۔ اگر آپ پڑھے لکھے نوری ہیں اور اچھا لکھ سکتے ہیں اور اپنے سلسلے کی، اپنے پیر و مرشد کی یا پھر اپنے دل کی خوبصورت باتیں لکھ سکتے ہیں تو میں آپ کو اس بات کی ترغیب دیتا ہوں اور اس پر ابھارتا ہوں کہ آپ سایہ کے لئے لکھنے والے بنیں۔ گوگل ڈاکس پر مہارت حاصل کرلیں گے تو آپ دوسری جگہ لکھنا ہی بھول جائیں گے۔ یہ سہولیات اتنی آسانی سے کسی اور جگہ نہیں ملتیں۔

میں آج کل صرف گوفگل ڈوکس پر ہی لکھتا ہوں۔ کبھی جب فیس بک پر پوسٹ بھی کی تو کافی عرصے سے گوگل ڈوکس پر ہی لکھ کر فیس بک میں پیسٹ کرکے اسے پوسٹ بنا دیتا ہوں۔

لکھو، خوب لکھو، خوب علم کا نور پھیلاؤ، یہ سایہ ہی تو ہے جسے اللہ پھیلاتا ہے اور چمکتے سورج کو اس پر دلیل بناتا ہے:

{ أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ ٱلظِّلَّ وَ لَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا ٱلشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا }  [الفرقان: 45].

ترجمۂ کنز الایمان:  اے محبوب! کیا تم نے اپنے رب کو نہ دیکھا کہ کیسا پھیلا سایہ اور اگر چاہتا تو اسے ٹھہرایا ہوا کردیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل کیا۔

میرے ہزار الفاظ پڑھنے کا بہت شکریہ۔ یہ پوسٹ گوگل ڈوکس کی مدد سے ہی کی گئی ہے۔



Mar 24, 2022  Aastana-e-Noori ُPage  of  

Google LLC, 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, CA 94043, USA
You have received this email because noori.aastana@gmail.com shared a document with you from Google Docs.
Logo for Google Docs

تبصرے

  1. یہ پوسٹ گوگل ڈوکس سے سیمپل کے طور پر کی گئے ہے۔ عین یقین سے پہلے جو انفارمیشن ہے، اسے ڈیلیٹ کردیں اور پوسٹ کے آخر میں گوگل کی دی ہوئی خبرداری کو بھی ڈیلیٹ کردیں۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ