پروگرامر: ہماری ذات کا

کل بروز منگل حضرت صاحب کے گھر تشریف لے جانے کی سعادت ملی۔ حضرت کی شاہزادی نورالعین سے کچھ کام کے سلسلے میں ، حضرت سے ملاقات کا شرف بھی ملا۔
حضرت نے بڑی پیاری بات ارشاد فرمائی کہ " کمپیوٹر کے پروگرامز یا کوئی سافٹ وئیر جسے ہم استعمال کرتے ہیں اگر ہم اس کی پروگرامنگ کو ڈسٹرب کردیں اور اسے درست نہ کر پائیں تو کیا ہوگا؟
 یقیناً اس پر کیا گیا ہمارا سارے کا سارا کام بکھر جاۓ گا اور خراب ہو جاۓ گا۔ آپ کو لگے گا کہ اب تو یہ کام درست ہو ہی نہیں سکتا۔ لیکن جب آپ اس پروگرام کے ڈیویلپر یا پروگرامر کے پاس جائیں گے تو وہ اسے ایک کلک سے یا اس پروگرام کی  سیٹنگ کرکے اسے درست کر دے گا۔
بالکل اس طرح ہم اپنی ذات کی سیٹنگ کو خراب کر دیتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم جیسے کبھی اپنی غلطی کو درست نہیں کر پائیں گے، تب کوئی تو ہو جو ایک نظر سے ہماری ذات کے اس بگاڑ کو درست کردے۔
منگل، 9 جولائی 2019



تبصرے

  1. بہت خوب۔ آپ کی بات سادہ اور مفہوم اعلی ہے۔
    ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
    بس دو باتیں ذہن میں رکھیں۔
    اردو میں لکھیں تو پہلے ٹیکسٹ کی سمت متعین کردیں کہ میرا ٹیکسٹ رائٹ ٹو لیفٹ ہے۔ اس کے بعد ٹیکسٹ الائن وغیرہ کریں۔ پہلے یہ آپشن انیبل نہیں تھا، اب کردیا ہے۔
    ایک سے زیادہ لیبل چن سکتی ہیں آپ۔ آپ کو نئے لیبل ایڈ کرنے کی بھی اجازت ہے۔ جو مناسب سمجھیں۔
    کوئی چھوٹی تصویر چنیں تو آپ اسے پوسٹ کے دائیں یا بائیں بھی ایڈجسٹ کرسکتی ہیں۔ لیکن ایسی صورت میں پکچر آپشن ضرور منتخب کریں جو پکچر پر کلک کرنے سے سامنے آجاتے ہیں۔
    بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. ایک اور بات: پوسٹ کا ٹائٹل ہمیشہ انگلش میں دیا کریں۔ جیسے ہی آپ لوگوں کو اس کی عادت ہوجائے گی، یہ سب پبلک کردیا جائے گا۔ یہ خوبصورت بھی ہوگا اور سرچ انجن کی توجہ بھی کھینچ لے گا۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس پوسٹ پر اپنا خوبصورت تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ