سایہ کیا ہے؟

سایہ کیا ہے؟  تصور شیخ کا ایک حسین اور کارآمد طریقہ ہے۔ یہ تصور شیخ ہے، ذکر شیخ ہے ، فکر شیخ ہے،   اور رابطۂ شیخ ہے۔ یہ نوری سایہ ہے آپ پر آپ کے شیخ کی شفقتوں اور مہربانیوں کا، تو دھوپ میں کیوں کھڑے ہو؟  آؤ یہاں بیٹھ جاؤ سائے میں۔

فنا اتنا تو ہوجاؤں میں تیری ذاتِ عالی میں
 مجھے جو دیکھ لے اسکو تیرا دیدار ہوجائے

یہ بات سایہ کے آباؤت میں تو درج ہیں مگر اس میں تھوڑا سا اضافہ کرنا چاہوں گا جو مجھے ۳ اگست ۲۰۱۹ کو آستانے کی حاضری   میں شیخ صاحب نے بیاں کی۔ فرماتے ہیں کہ  اگر آج کے دور کے لحاظ سے دیکھں  تو سایہ ایک جدید طریقہ ہے اپنے شیخ  کے تصور کا  اور ان سے رابطے کا۔

شیخ صاحب کو اکثر میں یہ کہتا  ہوا پاتا ہوں کہ یاد سے یاد ہے ۔ کیا کمال کی بات فرماتے ہیں میرے شیخ

خسرو بازی پریم کی میں کهیلوں پی کے سنگ
جیت گئی تو پیا مورے،  ہاری تو پی کے سنگ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مُضارع کی گردان لامِ تاکید اور نونِ ثقیلہ کے ساتھ

گلزار نستعلیق فونٹس میں پوسٹ