اشاعتیں

علم کا ٹینک

تصویر
علم کا ٹینک  شیخ صاحب کہتے ہیں :  اپنے اندر علم کا ذخیرہ پیدا کرو اگر تمہارے اندر علم کا ذخیرہ نہیں ہوگا تو پھر خالی ٹینک سے صرف ہوا ہی باہر آنی ہے اور اس ہوا سے کوئی سیراب نہیں ہو سکتا ۔علم کا ذخیرہ کرنے کے لیے علم والوں میں بیٹھو ، کتابیں پڑھو ، اپنے شیخ صاحب کی صحبت میں بیٹھو اخلاص کے ساتھ ۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمہارے اندر علم پھوٹنے لگے گا ۔ عقل کو تنقید سے فرصت نہیں عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ سید وجاہت علی نقشبندی

Css Codes

تصویر
Saya Css Codes Guide & Outer Background .content {background-color: Aqua;} body {background-color: cyan;} & Post Image Codes .post-body img {width:100%; display: block; align: center} & Post Body Codes .post-body {line-height: 1.7; font-size: 18pt; background-color:white;} .post-body {text-align:justify;Text-indent:0pt;} .post-body {font-family:'jameel noori nastaleeq', arial, tahoma, helvetica, freesans, sans-serif;} & Author Name In Post Footer Codes .post-author{font-size:16pt;} .post-author {font-family:'jameel noori nastaleeq', arial, tahoma, helvetica, freesans, sans-serif;} & Comment Codes .comment-content {font-size:14pt;line-height:1.8; color: MediumVioletRed;} .comment-content{text-indent:56px; } .comment-content {font-family:'jameel noori nastaleeq', arial, tahoma, helvetica, freesans, sans-serif;} .post-footer-line-2 {font-size:12pt;font-weight:bold;} & Share Butt...

میرے استاد

تصویر
جس طرح کسی باغ کے پودوں کی افزائش و حفاظت باغبان کی توجہ اور کوشش کے بغیر نہیں ہو سکتی اسی طرح مرید کی تربیت استاذ (مرشد) کی توجہ کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ مرشد اپنی تربیت سے مرید کے اندر رذائل خصالہ کو نیک اوصاف میں تبدیل کر دیتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “ انما بعثت معلما ” یعنی مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ شیخ نبی کا خلیفہ ہوتا ہے۔ اسی لیے شیخ سے بہتر کوئی استاد نہیں ہو سکتا۔ بس اسی طرح ہمارے شیخ ہمارے استاد بھی ہیں۔ جو ہم پر بے حد مہربان بھی ہیں۔ شیخ صاحب تو ہمیں ہر  چیز سکھا دینا چاہتے ہیں۔ اب یہ مرید کا ظرف ہے کہ وہ کتنا سیکھتا ہے۔  ؎         ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں شیخ (استاد) کا سایہ اپنے مریدوں پر ہر آن رہتا ہے۔ شیخ اپنے مریدوں سے ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہیں ہوتا۔ اپنے مریدوں کی تمام پریشانی اپنے اوپر جھیلتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بلاگ کا نام بھی سایہ رکھا گیا ہے۔ ؎          مالی دا کم پانی دینا ، پھل پکے  ہون یا  کچے  ...

کامل تصور شیخ

تصویر
عربی کی کلاس سے پہلے شیخ صاحب تصور شیخ کا بتا رہے تھے اور ہم کو بھی ذکر و وظائف میں تصور شیخ کا درس دیا۔ فرماتے ہیں میں (شیخ صاحب) اکثر وظائف ٹہل کر پڑھتا تھا اور تصور شیخ میں ہوتا تھا تو مجھے زمین پر حضرت صاحب کی تصویر بنی ہوئی نظر آتی تو میں (شیخ صاحب) بچ کر چلتا تھا کہ کہیں میرا قدم حضرت صاحب کی تصویر پہ نہ لگ جائے۔ سبحان اللہ ادب ہو تو ادب ایسا۔ فرماتے ہیں کہ میں (شیخ صاحب) مراقبہ کرتا تھا تو حضرت صاحب کی پیشانی پر اللہ ھو لکھا دیکھ کر کرتا۔ فرماتے ہیں کہ تصور شیخ کے بغیر ذکر بے معنی ہے۔                                                            سید  محمد عماد

ابدال

تصویر
میرے والدِ محترم حضرت اللہ نور رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق پیرومرشد حضرت ظفر مدظلہ العالی نے فرمایا کہ آپ کے والدِ محترم، صاحبِ بصیرت اور اللہ کے ولی تھے۔ میرے والدِ محترم کے خواب سچے ہوا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ انھوں نے خواب دیکھا کہ میری والدہ محترم، سلیم بھائی (شیخ صاحب) کے متعلق میرے والدِ محترم سے فرمارہی ہیں کہ ہمارا یہ بیٹا ابدال ہے۔ سیّد محمد عابد

سایہ

ظاہری ہے جمال کا سایہ باطنی ہے کمال کا سایہ مندمل زخم ہوگئے میرے جب پڑا اندمال کا سایہ کیوں نہ محبوب میں رکھوں تم کو تم پہ ہے ذوالجلال کا سایہ دشتِ ہجراں میں جلد ہی لوگو یاد آیا وصال کا سایہ آبلوں کو جہاں سکون ملے آؤ دیکھو کمال کا سایہ نوریوں مبتلائے غم کیوں ہو تم پہ شیخِ نہال کا سایہ روز محشر کی دھوپ میں شاہد مجھ پہ تجھ خوش خصال کا سایہ شاہد شیخ

دین دار کون ہوتا ہے ؟

! شیخ صاحب نے ارشاد فرمایا دین دار وہ ہوتا ہے جو خیر خواہ ہو جو لوگوں کا بھلا چاہتا ہو جس کا ہاتھ اور زبان سے دوسرا محفوظ ہو ۔